کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ زائد سامان کو (یا مال کو) اسی کے مثل کام میں (جہاد میں) لگائے گا
حدیث نمبر: 35751
٣٥٧٥١ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن عمرو عن جابر بن (زيد) (١) قال: يجعله في مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ اس کو اسی کے مثل میں لگائے گا۔
حدیث نمبر: 35752
٣٥٧٥٢ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ذئب قال: سمعت شيخا بالمصلى يقول: قال أبو هريرة: إذا أردت الجهاد فلا تسال الناس فإذا أعطيت شيئا فاجعله في مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جب جہاد پر جانے لگو تو پھر لوگوں سے سوال مت کرو، اگر آپ کو کچھ دے دیں تو اس کو اسی کے مثل میں لگاؤ
حدیث نمبر: 35753
٣٥٧٥٣ - (١) حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن عطاء في الرجل يعطى الشيء في سبيل اللَّه فيفضل منه الشيء، قال: يجعله في مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی کو جہاد کے لیے کچھ دیا جائے اس میں سے کچھ زائد ہوجائے تو اس کو اسی کام میں لگائے۔
حدیث نمبر: 35754
٣٥٧٥٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي حمزة عن إبراهيم في الرجل يعطى الشيء في سبيل اللَّه فيفضل معه الشيء، قال: يجعله في مثله.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 35755
٣٥٧٥٥ - حدثنا غندر عن ابن جريج عن عطاء قال: يمضيه في تلك السبيل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جہاد کے راستوں پر ہی لگایا جائے گا۔