حدیث نمبر: 35664
٣٥٦٦٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا عمران بن حدير عن أبي مجلز أن النبي ﷺ كان إذا لقي العدو قال: "اللهم أنت عضدي ونصيري، بك أحول وبك أصول وبك أقاتل" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابومجلز رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب دشمن سے مقابلہ کیلئے آمنے سامنے ہوتے تو یہ دعا پر ھتے : اللَّہُمَّ أَنْتَ عَضُدِی وَنَصِیرِی، بِکَ أَحُولُ ، وَبِکَ أُصُولُ ، وَبِکَ أُقَاتِلُ ۔ اے اللہ ! تو ہی میری قوت اور تو ہی میرا مددگار ہے۔ میں تیری قوت سے حملہ کرتا ہوں اور جھپٹتا ہوں اور تیری قوت سے ہی قتال کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 35665
٣٥٦٦٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسماعيل بن أبي خالد سمعت ابن أبي أوفى يقول دعا رسول اللَّه ﷺ على الأحزاب فيقال: "اللهم منزل الكتاب سريع الحساب ⦗٤٦٢⦘ هازم الأحزاب اهزمهم وزلزلهم" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جنگ میں یہ دعا پڑھتے : اللَّہُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ ، سَرِیعَ الْحِسَابِ ، ہَازِمَ الأَحْزَابِ ، اِہْزِمْہُمْ وَزَلْزِلْہُمْ ۔ اے اللہ ! کتاب کو نازل کرنے والے، جلدی حساب لینے والے، گروہوں کو شکست دینے والے، انہیں شکست دے اور انہیں جھنجوڑ کر رکھ دے۔