حدیث نمبر: 35645
٣٥٦٤٥ - حدثنا وكيع بن الجراح قال: ثنا شعبة عن أبي (الفيض) (١) عن سليم ابن عامر قال: كان بين معاوية وبين (قوم) (٢) من الروم عهد، فخرج معاوية يسير في أرضهم كي (ينقضوا) (٣) فيغير عليهم، فإذا رجل ينادي في ناحية العسكر: وفاء لا ⦗٤٥٧⦘ غدر، وفاء لا غدر، فإذا هو (عمرو) (٤) بن (عبسة) (٥)، قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "من كان بينه وبين (قوم) (٦) عهد فلا (يشد) (٧) (عقدة) (٨) ولا يحلها حتى يمضي أمدُها، أو ينبذ إليهم على سواء" (٩).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیم سے مروی ہے کہ حضرت معاویہ اور رومیوں کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ تھا، حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان کے علاقہ کی طرف پیش قدمی کی تاکہ جب معاہدہ کی مدت ختم ہو تو ان پر اچانک حملہ کردیں، اچانک لشکر کے ایک طرف سے ایک شخص یہ کہتا ہوا آیا کہ وفاء لا غدر، عہد کو پورا کرو دھوکا مت دو ، وہ حضرت عمرو بن عبسہ تھے، انہوں نے فرمایا میں نے رسول اکرم ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ : جس کا کسی قوم کے ساتھ معاہدہ ہو تو وہ اس کی گرہ کو نہ باندھے اور نہ ہی کھولے، یہاں تک کہ مدت مقررہ پوری ہو کر گزر جائے یا ان کا عہد برابری کے طور پر ان کی طرف پھینک کر ختم کردو۔
حدیث نمبر: 35646
٣٥٦٤٦ - حدثنا محمد بن بشر وأبو أسامة قالا: ثنا عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا جمع اللَّه الأولين والآخرين يوم القيامة، رفع لكل غادر لواء، فقيل: هذه غدرة فلان بن فلان" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ جب قیامت کے دن اولین وآخرین کو جمع فرمائے گا، تو ہر دھوکا دینے والے کیلئے ایک جھنڈا بلند کیا جائے گا، اور کہا جائے گا یہ فلاں بن فلاں کا دھوکا ہے۔
حدیث نمبر: 35647
٣٥٦٤٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عبد اللَّه بن دينار عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لكل غادر لواء يوم القيامة يعرف به" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر دھوکا دینے والے کیلئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا جس کے ذریعہ پہچانا جائے گا۔
حدیث نمبر: 35648
٣٥٦٤٨ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا يزيد بن عبد العزيز عن الأعمش عن شقيق عن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لكل غادر لواء يوم القيامة يعرف به ⦗٤٥٨⦘ يقال: هذه غدرة فلان (بن فلان) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر دھوکا دینے والے کیلئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا جس سے وہ پہچانا جائے گا، اور کہا جائے گا یہ فلاں بن فلاں کا دھوکا ہے۔
حدیث نمبر: 35649
٣٥٦٤٩ - حدثنا عفان قال: (ثنا) (١) شعبة عن الأعمش عن شقيق عن عبد اللَّه عن النبي ﷺ بمثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 35650
٣٥٦٥٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن علي بن زيد عن أبي نضرة عن أبي سعيد عن النبي ﷺ أنه قال: "لكل غادر لواء يوم القيامة، وغدرته عند إسته" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر دھوکے باز (معاہدہ توڑنے والے) کے لیے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا، اور اس کا دھوکا اس کی سرین کے تحت ہوگا۔
حدیث نمبر: 35651
٣٥٦٥١ - حدثنا عفان قال: ثنا شعبة عن خليد بن جعفر عن أبي نضرة عن أبي سعيد عن النبي ﷺ قال: "لكل غادر لواء يوم القيامة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر دھوکا دینے والے کیلئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا۔
حدیث نمبر: 35652
٣٥٦٥٢ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن هبيرة عن علي قال: لكل غادر لواء يوم القيامة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 35653
٣٥٦٥٣ - حدثنا وكيع ثنا مسعر قال: سمعت قتادة يقول في قوله: ﴿كُلُّ خَتَّارٍ كَفُورٍ﴾ [لقمان: ٣٢]، قال: الذي يغدر بعهده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ رحمہ اللہ قرآن کریم کی آیت {إِلاَّ کُلَّ خَتَّارٍ کَفُورٍ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سے مراد وہ ہے جو عہد کو توڑے۔
حدیث نمبر: 35654
٣٥٦٥٤ - (حدثنا عفان قال) (١): حدثنا شعبة عن ثابت عن أنس عن النبي ﷺ قال: "لكل غادر لواء يعرف به يوم القيامة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ہر دھوکا دینے والے کیلئے قیامت کے دن ایک جھنڈا ہوگا جس سے وہ پہچانا جائے گا۔