حدیث نمبر: 35551
٣٥٥٥١ - حدثنا أبو أسامة عن عبد الرحمن بن (يزيد بن) (١) جابر قال: ثنا القاسم ومكحول عن أبي أمامة أن رسول اللَّه ﷺ] (٢) نهى يوم نهى يوم خيبر أن (تباع) (٣) السهام حتى (تقسم) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دن تقسیم غنیمت سے قبل بیع کرنے سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 35552
٣٥٥٥٢ - حدثنا إسحاق بن منصور عن شريك عن يعلى بن عطاء (عن أبيه) (١) عن ابن عباس قال: لا بأس أن يبيع الرجل نصيبه من المغنم قبل أن يقسم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص تقسیم غنیمت سے قبل اپنے حصہ کی بیع کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 35553
٣٥٥٥٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن أبي حبيب عن أبي مرزوق مولى تجيب (١) قال: غزونا مع رويفع بن ثابت الأنصاري نحو المغرب ففتحنا قرية يقال لها جربة، فقام فينا خطيبا فقال: إني لا أقول (لكم) (٢) إلا ما سمعت (٣) رسول اللَّه ﷺ يقول فينا يوم (خيبر) (٤): "من كان يؤمن باللَّه واليوم ⦗٤٣٣⦘ الآخر فلا يبيعن مغنمًا حتى يقسم" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مرزوق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت رو یفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے ساتھ مغرب کی طرف جہاد میں شریک ہوئے، پھر ہم نے ایک جگہ فتح کی جس کا نام جربہ تھا۔ حضرت رو یفع رضی اللہ عنہ خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا : میں تمہارے سامنے وہی بات کروں گا جو میں نے رسول اکرم ﷺ سے سنی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن ہم سے فرمایا تھا کہ : جو اللہ پر اور آخرت پر یقین رکھتا ہو، اس کو چاہیے کہ تقسیم غنیمت سے قبل اس کو فروخت نہ کرے۔
حدیث نمبر: 35554
٣٥٥٥٤ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جهضم بن عبد اللَّه عن محمد بن إبراهيم عن محمد بن زيد عن شهر بن حوشب عن أبي سعيد الخدري قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن شراء المغانم حتى تقسم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تقسیم غنیمت سے قبل اس کی بیع کرنے سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 35555
٣٥٥٥٥ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن أيوب عن أبي قلابة أن رسول اللَّه ﷺ نهى عن بيع المغانم حتى تقسم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 35556
٣٥٥٥٦ - حدثنا عبدة بن سليمان عن ابن أبي (عروبة) (١) عن قتادة عن سعيد بن المسيب أنه كان يكره أن يشتري من المغنم شيئًا، (و) (٢) يقول فيه: ذهب وفضة -يعني قبل أن يقسم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب رضی اللہ عنہ تقسیم غنیمت سے قبل اس کی بیع کو ناپسند فرماتے ہیں تھے اور فرماتے کہ اس میں سونا اور چاندی ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 35557
٣٥٥٥٧ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن هشام عن الحسن ومحمد بن سيرين أنهما كرها بيع المغانم حتى (تقسم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد d بھی غنیمت کو تقسیم کرنے سے قبل اس کی بیع کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 35558
٣٥٥٥٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن أشعث عن عطاء قال: نُهي يوم خيبر (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر والے دن اس سے منع فرمایا۔
حدیث نمبر: 35559
٣٥٥٥٩ - (حدثنا يحيى بن آدم حدثنا شريك عن الأعمش) (١) عن مجاهد عن ابن عباس رفعه إلى النبي ﷺ أنه نهى عن بيع المغنم حتى يقسم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بھی یہی مروی ہے۔
حدیث نمبر: 35560
٣٥٥٦٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا شعبة عن يزيد بن خمير عن مولى لقريش قال: سمعت أبا هريرة يحدث معاوية قال: نهى رسول اللَّه ﷺ عن بيع المغانم حتى تقسم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی یہ مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔
حدیث نمبر: 35561
٣٥٥٦١ - قال شعبة (١) مرة أخرى: ويعلم ما هي.