کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کیلئے غنیمت کو حلال کر دیا گیا تھا
حدیث نمبر: 35545
٣٥٥٤٥ - حدثنا هشيم بن بشير قال: أخبرنا سيار قال: ثنا يزيد الفقير قال: أخبرنا جابر بن عبد اللَّه أن رسول اللَّه ﷺ قال: ["أحلت لي الغنائم، ولم تحل لأحد قبلي" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میرے لیے غنیمت کا مال حلال کردیا گیا جب کہ مجھ سے قبل کسی نبی کے لیے حلال نہیں کیا گیا تھا۔
حدیث نمبر: 35546
٣٥٥٤٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لم تحل (المغانم) (١) لقوم سود الرؤوس قبلكم، وكانت تنزل نارٌ من السماء فتأكلها، فلما كان يوم بدر أسرع الناس في المغانم فأنزل اللَّه: ﴿لَوْلَا كِتَابٌ مِنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ (٦٨) فَكُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلَالًا طَيِّبًا﴾ (٢) [الأنفال: ٦٨ - ٦٩].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم سے پہلے کسی قوم کیلئے غنیمت کا مال حلال نہ تھا۔ آسمان سے آگ آ کر اسے جلا کر راکھ کردیتی تھی۔ پھر غزوہ بدر کے دن لوگوں نے مال غنیمت میں جلد بازی کی تو قرآن کریم کی آیت { لَوْلاَ کِتَابٌ مِنَ اللہِ سَبَقَ لَمَسَّکُمْ فِیمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِیمٌ فَکُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلاَلاً طَیِّبًا } نازل ہوئی۔
حدیث نمبر: 35547
٣٥٥٤٧ - حدثنا محمد بن فضيل عن يزيد بن أبي زياد عن مجاهد ومقسم ⦗٤٣١⦘ عن ابن عباس عن النبي ﷺ قال: " (أحل) (١) لي (المغنم) (٢) ولم تحل لأحد قبلي" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میرے لیے غنیمت کو حلال کیا گیا جب کہ مجھ سے قبل کسی کے لیے حلال نہ تھی۔
حدیث نمبر: 35548
٣٥٥٤٨ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: نا إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي بردة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أحلت لي الغنائم ولم تحل لنبي كان قبلي" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ رضی اللہ عنہ کے والد سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 35549
٣٥٥٤٩ - حدثنا وكيع قال: نا الأعمش عن مجاهد -زاد في غير وكيع عن عبيد بن عمير- عن أبي ذر- قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أحلت لي الغنائم ولم تحل لنبي كان قبلي" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح مروی ہے۔
حدیث نمبر: 35550
٣٥٥٥٠ - حدثنا محمد بن أبي عبيدة قال: نا أبي عن الأعمش عن مجاهد عن عبيد بن عمير عن أبي ذر عن النبي ﷺ قال: "أحلت لي الغنائم ولم تحل لنبي كان قبلي" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح ہی مروی ہے۔