کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: خمس میں سے کس کو دیا جائے گا؟ اور کن جگہوں میں استعمال کیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 35539
٣٥٥٣٩ - حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن محمد بن راشد عن مكحول قال: الخمس بمنزلة الفيء، (يعطي) (١) منه الإمامُ الغنيَ والفقير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خمس بھی فئی کی طرح ہے، اس میں سے امام مالدار اور فقیر دونوں کو دے گا۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے تحریر فرمایا : جو عام فئی کا راستہ ہے وہ خمس کا بھی راستہ ہے۔
حدیث نمبر: 35540
٣٥٥٤٠ - قال: وأخبرني ليث بن أبي رقية أين عمر بن عبد العزيز كتب أن سبيل الخمس سبيل عامة الفيء.
حدیث نمبر: 35541
٣٥٥٤١ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر بن برقان قال: ثنا ثابت بن الحجاج قال: بلغني أن رجلين من بني عبد المطلب أتيا النبي ﷺ يسألانه من الصدقة فقال: "لا ولكن إذا رأيتما عندي شيئًا من الخمس فأتياني" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حجاج بن ثابت فرماتے ہیں کہ مجھے خبر پہنچی ہے کہ بنو عبدالمطلب کے دو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور صدقہ کا مال مانگا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ابھی نہیں لیکن جب تم دیکھو میرے پاس خمس کا مال موجود ہے تو پھر تم میرے پاس آنا (میں عطا کر دوں گا) ۔
حدیث نمبر: 35542
٣٥٥٤٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا شريك عن خصيف عن مجاهد قال: كان آل محمد ﷺ لا (تحل) (١) لهم الصدقة، فجعل لهم خمس الخمس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ آل محمد ﷺ کے لیے صدقہ حلال نہیں ہے۔ ان کو خمس کا خمس ملے گا۔
حدیث نمبر: 35543
٣٥٥٤٣ - حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن أن عمر أعطى الرجل من الفيء عشرة آلاف وتسعة وثمانية وسبعة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مال فیٔ میں سے ایک شخص کو دس ہزار، نو ہزار، آٹھ ہزار اور سات ہزار عطا فرمائے۔
حدیث نمبر: 35544
٣٥٥٤٤ - حدثنا عفان قال: ثنا عبد الواحد بن زياد قال: ثنا حجاج بن أرطأة قال: ثنا أبو الزبير عن جابر بن عبد اللَّه قال: سئل كيف كان رسول اللَّه ﷺ ⦗٤٣٠⦘ يصنع بالخمس؟ قال: (كان) (١) يحمل منه في سبيل اللَّه الرجل ثم الرجل ثم الرجل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خمس کو کس طرح تقسیم فرماتے تھے ؟ حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اللہ کے نبی ﷺ اس میں سے ایک مجاہد کو دیتے پھر دوسرے کو پھر تیسرے کو عطا فرماتے ۔