حدیث نمبر: 35509
٣٥٥٠٩ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن حبيب بن شهاب عن أبيه قال: كنت أولَ من (أوفد) (١) في باب (تستر) (٢) قال: وصرع الأشعري عن فرسه، فلما فتحناها أمّرني على عشرة من قومي، ونفلني سهما سوى سهمي وسهم فرسي قبل الغنيمة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شہاب فرماتے ہیں کہ تستر کے دروازہ پر میں پہلا شخص تھا جس نے آگ جلائی تھی، حضرت اشعری اپنے گھوڑے سے گرپڑے، پھر جب ہم نے اس کو فتح کیا تو میرے قوم کے دس آدمیوں پر مجھے حکم بنایا، اور تقسیم غنیمت سے قبل میرے اور میرے گھوڑے کے حصہ کے علاوہ مجھے ایک حصہ بطور عطیہ دیا۔
حدیث نمبر: 35510
٣٥٥١٠ - حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن ابن أخي خالد بن الوليد (أن) (١) الحارث قال له: أعطني، فأعطاه من الخمس قبل أن يقسم، فكره ذلك وقال: إذا خمست فأعطني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ولید کے بھتیجے سے مروی ہے کہ حضرت حارث نے ان سے فرمایا کہ مجھے کچھ دو ، انہوں نے غنیمت تقسیم ہونے سے قبل ان کو خمس دے دیا انہوں نے اس کو ناپسند کیا۔ اور فرمایا جب خمس نکال لو تو پھر مجھے دینا۔
حدیث نمبر: 35511
٣٥٥١١ - حدثنا عيسى بن يونس عن ثور عن سليمان بن موسى قال: قال عمر ابن الخطاب: لا يعطى من المغنم شيء حتى يقسم إلا (لراع) (١) أو حارس أو سائق غير موله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ غنیمت تقسیم ہونے سے قبل کسی کو کچھ نہیں دیا جائے گا، سوائے چرواہے، چوکیدار اور جانوروں کے ہانکے والے کے۔
حدیث نمبر: 35512
٣٥٥١٢ - حدثنا أبو أسامة عن ابن عون عن محمد قال: بُعث إلى أنس بشيء قبل أن تقسم الغنائم فقال: لا، (وأبى) (١) حتى تقسم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
محمد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ غنیمت تقسیم ہونے سے پہلے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے لیے کچھ بھیجا گیا تو انہوں نے انکار کردیا فرمایا کہ جب تک غنیمت تقسیم نہ ہوجائے میں نہ لوں گا۔
حدیث نمبر: 35513
٣٥٥١٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الحسن قال: لا ينفل حتى يخمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خمس نکال نے سے پہلے کسی کو عطیہ نہ دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 35514
٣٥٥١٤ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحسن قال: النفل بعد الخمس.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ عطیہ خمس کے بعد دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 35515
٣٥٥١٥ - حدثنا حفص عن يحيى عن سعيد بن المسيب قال: ما كانوا ينفلون إلا من الخمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام j خمس کے بعد عطیہ وغیرہ نکالا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 35516
٣٥٥١٦ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن كهمس عن ابن سيرين قال: غزا أنس ابن مالك مع (عبيد اللَّه) (١) بن زياد قال: فأعطاه ثلاثين رأسًا من سبي الجاهلية، قال: فسأله أنس أن يجعلها من الخمس، فأبى أنس أن يقبلها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ حضرت عبید اللہ بن زیاد کے ساتھ جہاد میں شریک ہوئے، راوی فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کو تیس قیدی عطا کیے گئے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ ان کو خمس میں سے بناؤ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے اس کو قبول کرنے سے انکار فرما دیا۔