کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کچھ لوگ فتح کے بعد لشکر میں آئیں تو کیا ان کو حصہ ملے گا
حدیث نمبر: 35439
٣٥٤٣٩ - حدثنا حفص بن غياث عن (بريد) (١) بن عبد اللَّه عن أبي بردة عن أبي موسى قال: قدمنا على رسول اللَّه ﷺ بعد فتح خيبر بثلاث، فقسم لنا ولم يقسم لأحد لم يشهد الفتح غيرنا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ ہم لوگ فتح خیبر کے بعد حضور ﷺ کے لشکر میں حاضر ہوئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے غنیمت میں سے ہمیں بھی حصہ عطا فرمایا، اور ہمارے علاوہ کسی ایسے شخص کو حصہ عطا نہ فرمایا جو جنگ میں شریک نہ ہو۔
حدیث نمبر: 35440
٣٥٤٤٠ - حدثنا يحيى بن زكريا بن أبي زائدة عن مجالد عن عامر قال: كتب عمر إلى سعد يوم القادسية إني قد بعثت إليك أهل الحجاز وأهل الشام فمن أدرك منهم القتال قبل أن (ينفضوا) (١) فأسهم لهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت عمیر رضی اللہ عنہ نے قادسیہ کے دن حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو تحریر فرمایا : میں تمہارے پاس حجاز اور شام والوں کو بھیج رہا ہوں، ان میں سے جو بھی لاشوں کے خراب ہونے سے قبل جنگ میں شریک ہوجائے اس کو غنیمت میں حصہ دینا۔
حدیث نمبر: 35441
٣٥٤٤١ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن يزيد يعني ابن أبي حبيب (١) أن أبا بكر بعث عكرمة بن أبي جهل ممدًا للمهاجر بن أبي أمية وزياد بن لبيد (البياضي) (٢) فانتهوا إلى القوم وقد فتح عليهم والقوم في دمائهم، قال: (فأشركوهم) (٣) في غنيمتهم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی حبیب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حضرت عکرمہ بن ابی جھل کو مہاجر بن ابی امیہ اور زیاد بن لبید کی مدد کیلئے بھیجا، جب یہ ان کے پاس پہنچے تو وہ اس وقت فتح حاصل کرچکے تھے، اور ان کی لاشیں خون آلود موجود تھیں ان کو بھی غنیمت میں شریک کیا۔
حدیث نمبر: 35442
٣٥٤٤٢ - حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) المسعودي عن الحكم (أن) (٢) النبي ﷺ قسم لجعفر وأصحابه يوم خيبر ولم يشهدوا الوقعة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جعفر اور ان کے ساتھیوں کو خیبر کے دن غنیمت میں سے حصہ دیا باوجود یکہ وہ جنگ خیبر میں شریک نہ تھے۔