کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کوئی شخص کئی گھوڑے لے کر جہاد میں حاضر ہو تو کتنے گھوڑوں کو حصہ دیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 35417
٣٥٤١٧ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن يحيى بن سعيد عن الحسن في الرجل يكون في الغزو فيكون معه الأفراس: لا يقسم له عند المغنم إلا لفرسين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کئی گھوڑوں کے ساتھ جہاد میں حاضر ہو تو تقسیم غنیمت کے وقت صرف دو گھوڑوں کو حصہ دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 35418
٣٥٤١٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن يزيد (ابن) (١) جابر عن مكحول قال: لا يسهم لأكثر من فرسين إذا كانا لرجل واحد، وما كان سوى ذلك فهو جنائب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک شخص کے پاس کئی گھوڑے ہوں تو دو گھوڑوں سے زیادہ کو حصہ نہیں دیا جائے گا، ان دو کے علاوہ جو ہیں وہ تو صرف تھکاوٹ کے بعد اس پر سوار ہونے کے لیے احتیاطا رکھے گئے ہیں۔
حدیث نمبر: 35419
٣٥٤١٩ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان وإسرائيل عن أبي إسحاق قال: شهدنا غزاة مع سعيد بن عثمان (ومعي) (٢) هانئ بن هانئ ومعي فرسان، (ومع هانئ فرسان) (٣) فاسهم لي وللفرسين خمسة أسهم، وأسهم لهانئ ⦗٤٠٠⦘ (ولفرسيه) (٤) خمسة أسهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت سعید بن عثمان کے ساتھ جہاد میں شریک ہوئے، ہمارے ساتھ ھانی بن ھانی تھے، میرے پاس دو گھوڑے اور حضرت ھانی کے پاس بھی دو گھوڑے تھے، میرے اور میرے گھوڑوں کے لیے پانچ حصے دیئے گئے ، اور حضرت ھانی کو گھوڑے اور ان کے لیے پانچ حصے دیئے گئے۔
حدیث نمبر: 35420
٣٥٤٢٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن هشام عن الحسن قال: لا سهم لأكثر من فرسين، (فإن) (١) كان مع الرجل فرسان أسهم له خمسة أسهم: أربعة لفرسيه وسهم له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دو گھوڑوں سے زیادہ کے لیے حصہ نہیں ہے، اگر کسی کے پاس دو سے زائد گھوڑے ہوں تو اس کو پانچ حصے دیئے جائیں گئے، چار حصے ا س کے گھوڑوں کے لیے اور ایک حصہ اس کے لیے۔
حدیث نمبر: 35421
٣٥٤٢١ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج عن سليمان بن موسى قال: إن (أدرب) (١) رجل بأفراس كان لكل فرس سهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلیمان بن موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اگر کوئی شخص کئی گھوڑے لے کر میدان جنگ میں اترے تو اس کے ہر ہر گھوڑے کے لیے حصہ ہے۔