حدیث نمبر: 35414
٣٥٤١٤ - حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: جعل رسول اللَّه ﷺ للبغل سهما و (للراجل) (١) سهما (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خچر کے لیے ایک حصہ اور اس کے سوار کے لیے ایک حصہ مقرر فرمایا۔
حدیث نمبر: 35415
٣٥٤١٥ - حدثنا حفص عن أشعث عن الحسن قال: البغَّال (راجل) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں خچر سوار پیادہ کے مثل ہے۔
حدیث نمبر: 35416
٣٥٤١٦ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن (١) يزيد (ابن) (٢) جابر عن مكحول قال: كانوا (لا) (٣) يسهمون لبغل ولا لبرذون ولا لحمار.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ فقہاء کرام خچر اور ترکی النسل اور گدھے کیلئے حصہ مقرر نہ فرماتے تھے۔