حدیث نمبر: 35397
٣٥٣٩٧ - حدثنا معاذ قال: أخبرنا حبيب بن شهاب عن أبيه عن أبي موسى أنه أسهم للفارس سهمين، وأسهم للراجل سهمًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے گھوڑ سوار کیلئے دو اور پیادہ کیلئے ایک حصہ مقرر فرمایا۔
حدیث نمبر: 35398
٣٥٣٩٨ - حدثنا يونس بن محمد قال: ثنا مجمع بن (١) يعقوب قال: أخبرني (أبي) (٢) عن عمه عبد الرحمن بن يزيد عن مجمع بن (جارية) (٣) قال: شهدنا الحديبية مع رسول اللَّه ﷺ فقسمت (٤) على ثمانية عشر سهمًا، وكان الجيش ألفا وخمسمائة: ثلاثمائة فارس، فكان للفارس سهمان (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجمع بن جاریہ فرماتے ہیں کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صلح حدیبیہ میں شریک تھے، اٹھارہ حصے تقسیم کیے گئے، اسلامی شکر کی تعداد پندرہ سو تھی، تین سو گھوڑ سواروں کو ملے، ہر گھوڑ سوار کیلئے دو حصے تھے۔
حدیث نمبر: 35399
٣٥٣٩٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي إسحاق (عن) (١) هانئ (بن هانئ) (٢) عن علي قال: للفارس سهمان (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ گھوڑ سوار کو دو حصے ملیں گے، حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے اس کو لکھا ہوا پایا۔
حدیث نمبر: 35400
٣٥٤٠٠ - قال شعبة: وجدته مكتوبًا (١).