حدیث نمبر: 35349
٣٥٣٤٩ - حدثنا سفيان بن عيينة عن الزهري عن عبيد اللَّه عن ابن عباس قال: أخبرني الصعب بن جثامة أن رسول اللَّه ﷺ سئل عن (الدار) (١) من دور المشركين يبيتون وفيهم النساء والولدان فقال: "هم منهم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صعب بن جثّامہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا : مشرکین کے گھروں سے اس گھر کے بارے میں جن میں سازشیں کی جاتی ہیں اس حال میں کہ ان میں عورتیں اور بچے بھی ہوتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ ان ہی میں سے ہیں۔
حدیث نمبر: 35350
٣٥٣٥٠ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن قتادة عن الحسن عن سمرة (بن جندب) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "اقتلوا (شيوخ) (٢) المشركين واستحيوا (شرخهم) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مشرکین کے بوڑھوں کو قتل کرو۔ اور جو بچے آغاز جوانی کو پہنچ چکے ہیں ان کو زندہ چھوڑ دو ۔
حدیث نمبر: 35351
٣٥٣٥١ - حدثنا علي بن هاشم عن إسماعيل عن الحسن قال: كان أصحاب رسول اللَّه ﷺ يقتلون من النساء والصبيان ما أعان عليهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہان عورتوں اور بچوں کو بھی قتل کرتے تھے جو ان کے خلاف مدد فراہم کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 35352
٣٥٣٥٢ - حدثنا (محمد بن) (١) مصعب عن الأوزاعي قال: سألت الزهري عن العدو إذا ظهر عليهم (أيقتل) (٢) علوجهم؟ قال: كان عمر يقتل العلوج إذا ظهر ⦗٣٨٢⦘ عليهم ويسبون مع ذلك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے امام زہری رحمہ اللہ سے دشمن کے بارے میں سوال کیا کہ جب ان پر غلبہ ہوجائے تو کیا ان کے پیامبر کو بھی قتل کردیا جائے گا ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ پیامبر کو قتل کردیتے تھے جب ان پر فتح حاصل ہوجاتی ۔ اور ان کو قیدی بنا لیتے تھے اس کے ساتھ۔
حدیث نمبر: 35353
٣٥٣٥٣ - حدثنا يزيد عن هشام عن الحسن قال: إذا خرجت المرأة من المشركين تقاتل فلتقتل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن بصری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : جب مشرکین میں سے کوئی عورت نکل کر قتال کرے تو تم اس کو قتل کردو۔