کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ان روایات کا بیان جو زمین کو منتخب کرنے کے بارے میں ذکر کی گئیں اور جس شخص نے یہ کام کیا
حدیث نمبر: 35246
٣٥٢٤٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا عبد اللَّه بن الوليد المزني قال: أخبرني رجل كان أبوه أخبر الناس بهذا السواد يقال: له عبد الملك بن أبي حرة عن أبيه أن عمر بن الخطاب اصطفى عشر أرضين من أرض السواد، قال: أحصيت سبعًا ونسيت ثلاثًا: الآجام، مغيض الماء، ((و) (١) أرض كسرى) (٢)، ودير البريد، وأرض من قتل ⦗٣٤٨⦘ في المعركة، وأرض من هرب (٣)، قال: فلم يزل في الديوان كذلك حتى أحرق الديوان الحجاج، فأخذ كل قوم ما يليهم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سواد کی زمینوں میں سے دس زمینیں چن لیں اور فرمایا : میں نے سات کو تو شمار کرلیا اور تین کو میں بھول گیا : قلعیں، وہ زمینیں جہاں پانی کی کمی ہے۔ کسریٰ کی زمین، آلِ کسریٰ کی زمین ، ڈاک کی عمارت ، ان لوگوں کی زمین ، جو معرکہ میں شہید ہوگئے، اور جنگ میں بھاگنے والوں کی زمین… راوی کہتے ہیں : اسی طرح مرنے کے بعد یہ دیوان مسلسل چلتا رہا یہاں تک کہ حجاج نے دیوان کو جلا دیا۔ اور ہر شخص نے اپنے قریب کی جگہ لے لی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35246
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35246، ترقيم محمد عوامة 33707)