کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ جب کوئی قلعہ فتح ہو جائے تو وہ اس میں اقامت اختیار کرے
حدیث نمبر: 35230
٣٥٢٣٠ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: ثنا (سعيد) (١) بن أبي عروبة عن قتادة عن أنس عن أبي طلحة أن رسول اللَّه ﷺ كان إذا غلب قومًا أحب أن يقيم بعرصتهم ثلاثًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو طلحہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی قوم پر فتح حاصل کرلیتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی کشادہ جگہ میں تین دن ٹھہرنے کو پسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 35231
٣٥٢٣١ - حدثنا عبد الأعلى عن (سعيد) (١) عن قتادة عن أنس عن أبي طلحة عن النبي ﷺ بمثله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔