کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جن لوگوں نے مال غنیمت کے بارے میں یوں کہا: کہ وہ لوگوں میں سے کس کے لیے ہو گا؟
حدیث نمبر: 35227
٣٥٢٢٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام بن سعد عن زيد بن أسلم عن أبيه قال: قال عمر: اجتمعوا لهذا الفيء حتى ننظر فيه فإني قرأت آيات من كتاب اللَّه استغنيت بها، قال اللَّه: ﴿مَا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى فَلِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ وَلِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَامَى وَالْمَسَاكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ﴾ إلى قوله ﴿(إِنَّ اللَّهَ) (١) شَدِيدُ الْعِقَابِ﴾، ⦗٣٤٢⦘ واللَّه ما هو لهؤلاء وحدهم، ثم (قرأ) (٢): ﴿لِلْفُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ وَأَمْوَالِهِمْ﴾ إلى قوله: ﴿أُولَئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ﴾، واللَّه ما هو لهؤلاء وحدهم، ثم قرأ: ﴿وَالَّذِينَ جَاءُوا مِنْ بَعْدِهِمْ﴾ [الحشر: ٧، ٨، ١٠] إلى آخر الآية (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اس مال فئی کے لیے لوگوں کو جمع کرو یہاں تک کہ میں اس بارے میں غور و فکر کروں بیشک میں نے کتاب اللہ کی چند آیات پڑھی ہیں جنہوں نے مجھے اس معاملہ میں مستغنی کردیا ہے۔ اللہ رب العزت کا ارشاد ہے کہ : ترجمہ : جو کچھ پلٹا دے اللہ اپنے رسول کی طرف بستیوں کے لوگوں سے سو وہ ہے اللہ کا اور اس کے رسول ﷺ کا اور رسول ﷺ کے رشتہ داروں کا اور یتیموں کا اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے۔ یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ نے آیت کے آخر تک تلاوت فرمائی۔ بلاشبہ اللہ بہت سخت ہے سزا دینے میں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! یہ مال صرف ان اکیلوں کا نہیں ہے پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی : ترجمہ : ( نیز وہ مال) ان مفلس مہاجروں کے لیے ہے جو نکال باہر کیے گئے ہیں اپنے گھروں سے اور اپنی جائیدادوں سے جو فضل تلاش کرتے ہیں اللہ کا اور اس کی خوشنودی … اور مدد کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی۔ یہی لوگ سچے ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اللہ کی قسم ! یہ مال صرف ان لوگوں کے لیے بھی نہیں پھر آپ رضی اللہ عنہ نے اس آیت کی بھی تلاوت فرمائی : ترجمہ : اور یہ ( مال) ان کے لیے بھی ہے جو آئیں گے ان کے بعد۔ آخر آیت تک آپ رضی اللہ عنہ نے تلاوت فرمائی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35227
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف هشام بن سعد.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35227، ترقيم محمد عوامة 33688)
حدیث نمبر: 35228
٣٥٢٢٨ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن الحسن عن السدي عن عمر بن عبد العزيز قال: وجدت المال قسم بين هذه الثلاثة الأصناف: المهاجرين والأنصار والذين جاؤا من بعدهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : میں نے مال پایا تو ان تین قسم کے لوگوں کے درمیان وہ تقسیم کردیا جائے گا، مہاجرین ، انصار، اور جو لوگ ان کے بعد آئیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35228
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35228، ترقيم محمد عوامة 33689)
حدیث نمبر: 35229
٣٥٢٢٩ - حدثنا حميد عن حسن عن السدي عن الحسن مثل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حسن بصری رحمہ اللہ سے بھی مذکورہ ارشاد اس سند سے منقول ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35229
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35229، ترقيم محمد عوامة 33690)