کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو یوں کہے: یہودو نصاریٰ مسلمانوں کے ساتھ ایک شہر میں اکٹھے نہیں رہ سکتے
حدیث نمبر: 35200
٣٥٢٠٠ - حدثنا ابن عيينة عن سليمان الأحول عن سعيد بن جبير عن ابن عباس رفعه قال: أخرجوا المشركين من جزيرة العرب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے مرفوعاً حدیث بیان فرمائی کہ مشرکین کو جزیرہ عرب سے نکال دو ۔
حدیث نمبر: 35201
٣٥٢٠١ - حدثنا وكيع عن إبراهيم بن ميمون عن إسحاق بن (سعد) (١) بن سمرة بن جندب عن أبيه عن أبي عبيدة بن الجراح: إن آخر كلام تكلم به رسول ⦗٣٣٤⦘ اللَّه ﷺ أن قال: "أخرجوا اليهود من أرض الحجاز وأهل نجران من جزيرة العرب" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عیبدہ بن جراح رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سب سے آخری کلام جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ یہ تھا کہ یہودیوں کو حجا ز کے علاقہ سے اور نجران کے عیسائیوں کو جزیرہ عرب سے نکال دو ۔
حدیث نمبر: 35202
٣٥٢٠٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: قال عمر: لا (تتركوا) (١) اليهود والنصارى بالمدينة فوق ثلاث قدر ما (يبيعون) (٢) سلعتهم، وقال: لا يجتمع دينان في جزيرة العرب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : یہود و نصاریٰ کو مدینہ میں تین دن سے زیادہ مت چھوڑو پس اتنی دیر کہ وہ اپنا سامان فروخت کردیں اور فرمایا : کہ جزیرہ عرب میں دو دین اکٹھے نہیں ہوسکتے۔
حدیث نمبر: 35203
٣٥٢٠٣ - حدثنا شريك عن ليث عن طاوس عن ابن عباس قال: لا تساكنوا اليهود والنصارى إلا أن يسلموا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : تم لوگ یہود و نصاریٰ کے ساتھ اکٹھے مت رہو مگر یہ کہ وہ اسلام لے آئیں۔
حدیث نمبر: 35204
٣٥٢٠٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن ابن أبي ذئب أنه شهد عمر بن عبد العزيز في خلافته (أخرج) (١) أهل الذمة من المدينة، وباع أرقاءهم من المسلمين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ وہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کے زمانہ خلافت میں ان کے پاس حاضر تھے تو آپ رحمہ اللہ نے ذمیوں کو مدینہ منورہ سے نکال دیا۔ اور ان کے غلاموں کو مسلمانوں کے ہاتھ فروخت کردیا۔
حدیث نمبر: 35205
٣٥٢٠٥ - حدثنا أبو معاوية قال: ثنا حجاج عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لئن بقيت لأخرجن المشركين من جزيرة ⦗٣٣٥⦘ العرب"، فلما ولي عمر أخرجهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اگر میں زندہ رہا تو میں ضرور مشرکین کو جزیرۂ عرب سے نکال دوں گا۔ جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو خلافت ملی تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان کو جزیرۂ عرب سے نکال دیا۔
حدیث نمبر: 35206
٣٥٢٠٦ - حدثنا عيسى بن يونس عن ابن جريج عن أبي الزبير قال: قلنا لجابر ابن عبد اللَّه أيدخل المجوس الحرم؟ قال: أما أهل ذمتنا فنعم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الزبیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم نے جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ رحمہ اللہ سے پوچھا : کیا آتش پرست حرم کی حدود میں داخل ہوسکتا ہے ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ہاں جو ہمارے اہل ذمہ ہیں وہ ہوسکتے ہیں۔
حدیث نمبر: 35207
٣٥٢٠٧ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: بعث النبي ﷺ جيشًا، ثم قال: "ألا إني بريء من كل مسلم (١) مع مشرك لا تتراءى ناراهما" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا پھر ارشاد فرمایا : خبردار میں ہر اس مسلمان سے بری ہوں جو مشرک کے ساتھ ہے۔ یہ دونوں اکٹھے نہیں رہ سکتے۔