حدیث نمبر: 35171
٣٥١٧١ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: لا بأس ببيع من يزيد، كذلك كانت تباع الأخماس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی نجیح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کہ زیادتی کی بیع میں کوئی حرج نہیں۔ اسی طرح خمس کے اموال فروخت کیے جاتے تھے۔
حدیث نمبر: 35172
٣٥١٧٢ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن عمرو بن مهاجر أن عمر بن عبد العزيز بعث عميرة بن (زيد) (١) الفلسطيني يبيع السبي فيمن يزيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مہاجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے عمیرہ بن یزید فلسطینی کو بھیجا کہ وہ قیدی فروخت کریں اس شخص کو جو زیادہ قیمت ادا کرے۔
حدیث نمبر: 35173
٣٥١٧٣ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الحسن وابن سيرين أنهما كرها بيع من يزيد إلا بيع المواريث والغنائم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت حسن بصری رحمہ اللہ اور حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ یہ دونوں حضرات زیادتی کرنے والی بیع کو مکروہ سمجھتے تھے ۔ سوائے وراثت اور مال غنیمت کی بیع کے۔
حدیث نمبر: 35174
٣٥١٧٤ - حدثنا (عيسى) (١) بن يونس ومعتمر بن سليمان عن الأخضر بن عجلان عن أبي بكر الحنفي عن أنس بن مالك أن النبي ﷺ باع حلسًا وقدحا فيمن يزيد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دری اور پیالہ فروخت فرمایا اس شخص کو جس نے زیادہ قیمت لگائی۔ حضرت معتمر فرماتے ہیں کہ یہ روایت حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کسی انصاری صحابی کے واسطہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل فرمائی ہے۔
حدیث نمبر: 35175
٣٥١٧٥ - إلا أن معتمرا قال: عن أثس (بن مالك) (١) عن رجل من الأنصار عن النبي ﷺ (٢).
حدیث نمبر: 35176
٣٥١٧٦ - حدثنا الفضل بن دكين عن حماد بن سلمة عن أبي جعفر الخطمي أن المغيرة بن شعبة باع المغانم فيمن يزيد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر خطمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے غنیمت کا مال بیع من یزید کی صور ت میں فروخت کیا۔
حدیث نمبر: 35177
٣٥١٧٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا حزام بن هشام عن أبيه قال: شهدت عمر باع إبلا من إبل الصدقة فيمن يزيد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر تھا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے صدقہ کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ زیادتی کی بیع کے ساتھ فروخت کیا۔
حدیث نمبر: 35178
٣٥١٧٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن يونس عن ابن سيرين قال: لا بأس ببيع المزايدة.
مولانا محمد اویس سرور
یونس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : زیادتی کی بیع میں کوئی حرج نہیں ۔
حدیث نمبر: 35179
٣٥١٧٩ - حدثنا حاتم بن وردان عن برد عن مكحول أنه كان يكره بيع من يزيد إلا الشركاء بينهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت برد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت مکحول رحمہ اللہ زیادتی کرنے والے کی بیع کو مکروہ سمجھتے تھے مگر یہ کہ بیع شرکاء کی آپس میں رضا مندی کے ساتھ ہو۔
حدیث نمبر: 35180
٣٥١٨٠ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد قال: لا بأس ببيع من يزيد: أن يزيد في السوم إذا أردت أن تشتري.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حماد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : زیادتی والی بیع میں کوئی حرج نہیں۔ اور وہ یہ ہے کہ جب تمہارا خریدنے کا ارادہ ہو تو تم بھاؤ میں اضافہ کرتے ہو۔
حدیث نمبر: 35181
٣٥١٨١ - حدثنا وكيع عن سفيان عمن سمع مجاهدًا وعطاء يقولان: لا بأس ببيع من يزيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان رحمہ اللہ اس شخص سے نقل کرتے ہیں جس نے حضرت مجاہد رحمہ اللہ اور حضرت عطاء رحمہ اللہ ان دونوں حضرات کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ زیادتی کرنے والی بیع میں کوئی حرج نہیں ۔