حدیث نمبر: 35168
٣٥١٦٨ - حدثنا هشيم عن حصين أن رجلا اشترى أمة (يوم) (١) القادسية من ⦗٣٢٦⦘ الفيء، (فأتته) (٢) بحلي كان معها، فأتى سعد بن أبي وقاص فأخبره فقال: اجعله في غنائم المسلمين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے جنگ قادسیہ کے دن مال غنیمت میں سے باندی خریدی جو اپنے ساتھ زیورات بھی لائی جو اس کے پاس تھے۔ پس وہ شخص حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور آپ رضی اللہ عنہ کو اس بارے میں بتلایا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ان زیورات کو مسلمانوں کے مال غنیمت میں ڈال دو ۔
حدیث نمبر: 35169
٣٥١٦٩ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) عن أبي إسحاق عن (محمد) (٢) بن زيد قال: اشتريت جارية في خمس فوجدت معها خمسة عشر دينارا، فأتيت بها عبد الرحمن بن خالد بن الوليد فقال: هي لك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن زید رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کہ میں نے مال خمس میں سے ایک باندی خریدی تو میں نے اس کے ساتھ پندرہ دینار بھی پائے۔ میں حضرت عبد الرحمن بن خالد بن ولید رحمہ اللہ کی خدمت میں وہ دینار لایا ۔ تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : یہ دینار تمہارے ہیں۔
حدیث نمبر: 35170
٣٥١٧٠ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن الشيباني عن الشعبي في (رجل) (١) اشترى سبية من المغنم، فوجد معها فضة قال: (يرده) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شیبانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اما م شعبی رحمہ اللہ نے اس شخص کے بارے میں جو مال غنیمت میں کسی قیدی باندی کو خریدے اور اس کے ساتھ چاندی بھی پائے یوں ارشاد فرمایا : کہ وہ اس چاندی کو واپس لوٹا دے گا۔