حدیث نمبر: 35160
٣٥١٦٠ - حدثنا شريك عن المقدام بن شريح عن أبيه عن عائشة قالت: كان رسول اللَّه ﷺ يبدو إلى هذه التلاع (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان ٹیلوں کی طرف جایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 35161
٣٥١٦١ - حدثنا أبو أسامة عن الأعمش عن إبراهيم قال: خرج علقمة وعبد الرحمن بن أبي (ليلى) (١) إلى بدو لهم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ رحمہ اللہ اور حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ اپنے خانہ بدوش قبیلہ کی طرف نکلے۔
حدیث نمبر: 35162
٣٥١٦٢ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان علقمة يتبدى إلى النجف.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ رحمہ اللہ جنگل کے ٹیلہ میں میقم ہوتے تھے۔
حدیث نمبر: 35163
٣٥١٦٣ - حدثنا أبو أسامة عن أبي العميس عن علي بن الأقمر قال: خرج مسروق وعروة بن المغيرة إلى بدو لهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن اقمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق رحمہ اللہ اور حضرت عروہ بن مغیرہ رحمہ اللہ اپنے خانہ بدوش قبیلے کی طرف نکلے۔
حدیث نمبر: 35164
٣٥١٦٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا سعيد بن السائب الطائفي عن صالح بن سعد قال: خرجت مع عمر بن عبد العزيز إلى السويداء (متبديا) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبد العزیز کے ساتھ سویدا مقام کی طرف میں خانہ بدوش بن کر نکلا۔
حدیث نمبر: 35165
٣٥١٦٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن خالد عن معاوية بن (قرة) (١) قال: قال يقال: البداوة شهران، فمن زاد فهو (تعرب) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : یوں کہا جاتا تھا کہ خانہ بدوشی تو دو مہینہ تک ہوتی ہے اور جو اس سے زیادہ دیر تک رہے وہ دیہاتی بن جاتا ہے۔
حدیث نمبر: 35166
٣٥١٦٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبي موسى عن ابن (منبه) (١) عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من بدا جفا، ومن اتبع الصيد غفل" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو جنگل میں مقیم ہوتا ہے۔ وہ جفاکش بن جاتا ہے۔ اور جو شکار کا پیچھا کرتا ہے۔ وہ غافل ہوجاتا ہے۔
حدیث نمبر: 35167
٣٥١٦٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا الأعمش عن إبراهيم قال: بدونا مع علقمة وكان عبد الرحمن بن أبي ليلى قريبًا منا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت علقمہ کے ساتھ صحرا میں مقیم ہوئے اور حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ بھی ان کے قریب ہی تھے۔