کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن لوگوں نے اولادزنا کے بارے میں یوں کہا کہ ان کے لیے بھی عطیہ مقرر کیا جائے گا
حدیث نمبر: 35146
٣٥١٤٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن زهير بن أبي ثابت عن (ذهل) (١) بن أوس عن تميم بن مسيح قال: خرجت من الدار وليس لي ولد فأصبت لقيطا فأخبرت به عمر فألحقه في مائة (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ذھل بن اوس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت تمیم بن مسیح رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کہ میں گھر سے نکلا اس حال میں کہ میرا کوئی بچہ نہیں تھا پس مجھے راستہ میں ایک نومولود بچہ ملا جس کا باپ معلوم نہیں تھا۔ میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو اس کی خبر دی تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے میرے عطیہ میں سو درہم کا اضافہ فرما دیا۔
حدیث نمبر: 35147
٣٥١٤٧ - (حدثنا) (١) وكيع قال: ثنا الأعمش عن زهير العبسي أن رجلًا التقط لقيطًا فأتى به عليًا فأعتقه وألحقه في مائة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت زھیر عبسی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کہ ایک آدمی کو نومولود بچہ پڑا ہوا ملا جس کا باپ معلوم نہیں تھا پس وہ اس بچہ کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو آزاد قرار دیا۔ اور اس کے لیے سور درہم مقرر کردیے۔
حدیث نمبر: 35148
٣٥١٤٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن موسى الجهني قال: رأيت ولد زنا ألحقه علي في مائة (١).
مولانا محمد اویس سرور
موسیٰ جھنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک ولد الزنا کو دیکھا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے سو درہم مقرر کردیے ۔