کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن لوگوں نے یوں کہا: ان غلاموں کے بارے میں جو دشمن کے ملک میں بھاگ جائیں
حدیث نمبر: 35063
٣٥٠٦٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن (عبدة) (١) بن أبي لبابة أنه قال في العبد إذا أبق إلى أرض العدو: لا (يقبل) (٢) حتى يأوي إلى (حرز) (٣) ويرد إلى مولاه.
مولانا محمد اویس سرور
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبدہ بن ابی لبابہ رحمہ اللہ نے اس غلام کے بارے میں جو دشمن کے ملک کی طرف بھاگ جائے یوں ارشاد فرمایا : کہ اس کا کوئی عمل قبول نہیں ہوگا یہاں تک کہ وہ کسی محفوظ مقام پر پناہ لے اور اپنے آقا کی طرف لوٹ آئے۔
حدیث نمبر: 35064
٣٥٠٦٤ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن حبيب بن أبي ثابت عن المغيرة ابن لثمبل عن جرير بن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا أبق العبد إلى (أرض) (٢) العدو برئت منه الذمة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب کوئی غلام دشمن کے ملک کی طرف بھاگ جائے تو اس کا ذمہ بری ہوجائے گا۔
حدیث نمبر: 35065
٣٥٠٦٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الحسن بن عبيد اللَّه عن الشعبي عن جرير قال: مع كل أبقة كفرة (١).
مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : ہر بھاگنے والا کافر ہے۔
حدیث نمبر: 35066
٣٥٠٦٦ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) يونس بن أبي إسحاق عن عامر عن جرير قال: إذا أبق إلى العدو فقد حل دمه - (يعني) (٢) إلى دار الحرب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بن عبد ا اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جب کوئی شخص دشمن کی طرف بھاگ جائے یعنی دار الحرب کی طرف بھاگ جائے تو تحقیق اس کا خون حلال ہوگیا۔
حدیث نمبر: 35067
٣٥٠٦٧ - حدثنا أبو أسامة عن مجالد عن عامر عن جرير عن النبي ﷺ قال: "أيما عبد أبق إلى أرض العدو فقد برئت منه الذمة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو کوئی غلام دشمن کی زمین کی طرف بھاگ جائے تو تحقیق اس کا ذمہ بری ہوگیا۔