حدیث نمبر: 35040
٣٥٠٤٠ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عمن سمع إبراهيم يقول: لا يرث الأسير.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان رحمہ اللہ اس شخص سے نقل کرتے ہیں جس نے ابراہیم رحمہ اللہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ قیدی وارث نہیں بنے گا۔
حدیث نمبر: 35041
٣٥٠٤١ - حدثنا ابن الحارث عن ابن أبي عروبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: لا يرث الأسير في أيدي العدو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : جو قیدی دشمن کے قبضہ میں ہو وہ وارث نہیں بنے گا۔
حدیث نمبر: 35042
٣٥٠٤٢ - حدثنا عفان قال: (حدثنا) (١) وهيب عن داود عن سعيد بن المسيب أنه كان لا يورث الأسير.
مولانا محمد اویس سرور
داؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ قیدی کو وارث نہیں بناتے تھے۔