کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: دشمن کے قبضہ میں موجود قیدی اور اس کا اپنے مال میں وصیت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 35034
٣٥٠٣٤ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن في الأسير في أيدي العدو إن أعطى عطية أو نحل نحلا وأوصى بثلثه فهو جائز.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ نے دشمن کے قبضہ میں موجود قیدی کے بارے میں ارشاد فرمایا : اگر وہ کسی کو کوئی عطیہ دے یا کسی کو اپنی مرضی سے کوئی چیز دے اور اپنے ثلث مال کی وصیت کر دے تو جائز ہے۔
حدیث نمبر: 35035
٣٥٠٣٥ - حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: لا يجوز للأسير في ماله إلا الثلث.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام شعبی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کہ قیدی کے لیے اپنے مال میں صرف ثلث کی وصیت کرنا جائز ہے۔