کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن لوگوں نے اس آدمی کے بارے میں جس کو قیدی بنا لیا گیا ہو یوں کہا
حدیث نمبر: 35032
٣٥٠٣٢ - حدثنا معن بن عيسى عن ابن أبي ذئب عن الزهري قال: يوقف مال الأسير وامرأته حتى يسلما أو يموتا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام زہری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : قیدی کے مال کو اور اس کی بیوی کو روک لیا جائے گا یہاں تک کہ ان دونوں کو سپرد کردیا جائے گا یا وہ دونوں مرجائیں۔
حدیث نمبر: 35033
٣٥٠٣٣ - حدثنا محمد بن مصعب قال: حدثني الأوزاعي قال: سألت الزهري عن الأسير في أرض العدو متى (تزوج) (١) امرأته فقال: لا تزوج ما علمت أنه حي.
مولانا محمد اویس سرور
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری رحمہ اللہ سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جس کو دشمن کی زمین میں قیدی بنا لیا گیا ہو کہ اس کی بیوی کب نکاح کرے گی ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : وہ نکاح نہیں کرسکتی جب تک اسے اس کا زندہ ہونا معلوم ہو۔