کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جن لوگوں نے اس آدمی کے بارے میں یوں کہا: جو جہاد کے لیے مال تو لے لے اور جہاد کے لیے نہ نکلے
حدیث نمبر: 35030
٣٥٠٣٠ - حدثنا أبو أسامة قال: (ثنا) (١) إسحاق بن سليمان (٢) الشيباني عن أبيه قال: حدثني عمرو بن أبي قرة قال: جاءنا كتاب عمر بن الخطاب أن (ناسًا) (٣) يأخذون من هذا المال يجاهدون في سبيل اللَّه ثم يخالفون ولا يجاهدون، فمن فعل ذلك منهم فنحن أحق بماله حتى (نأخذ) (٤) منه ما أخذ (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن ابی قرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا خط آیا : آپ رحمہ اللہ نے لکھا تھا : بیشک کچھ لوگ ایسے ہیں جو اس مال میں سے حصہ لیتے ہیں کہ وہ اللہ کے راستہ میں جہاد کریں گے پھر وہ اس کے خلاف کرتے ہیں اور جہاد نہیں کرتے ۔ پس ان میں جو شخص بھی ایسا کرے تو ہم اس مال کے زیادہ حقدار ہیں یہاں تک کہ ہم اس سے وہ مال وصول کرلیں گے جو اس نے لیا تھا۔ ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت یسیربن عمرو کے پاس اٹھ کر گیا اور میں نے عرض کیا : آپ رحمہ اللہ کی کیا رائے ہے اس حدیث کے بارے میں جو عمرو بن ابی قرہ نے مجھے بیان کی ہے ؟ اور میں نے وہ حدیث حضرت یسیر سے بیان کی۔ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : اس نے سچ کہا وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خط لایا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35030
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ إسحاق وثقه الدارقطني والحاكم وذكره ابن حبان والعجلي في الثقات، والخبر أخرجه البخاري في التاريخ ٦/ ٣٦٤، والبيهقي ٧/ ٢٢.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35030، ترقيم محمد عوامة 33497)
حدیث نمبر: 35031
٣٥٠٣١ - قال (أبو) (١) إسحاق: فقمت إلى (أسير) (٢) بن عمرو فقلت: ألا ترى إلى ما حدثني به عمرو بن أبي قرة وحدثت به، فقال: صدق جاء به كتاب عمر.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 35031
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35031، ترقيم محمد عوامة ---)