حدیث نمبر: 35026
٣٥٠٢٦ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس (عن حصين) (١) عن أبي مالك قال: صلى رسول اللَّه ﷺ على حمزة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ پر نماز جنازہ پڑھائی ۔
حدیث نمبر: 35027
٣٥٠٢٧ - حدثنا ابن فضيل عن يزيد عن عبد اللَّه بن الحارث قال: صلى رسول اللَّه ﷺ على حمزة وكبر عليه (تسعًا) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن الحارث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ پر نماز جنازہ پڑھائی اور نو تکبیریں پڑھیں۔
حدیث نمبر: 35028
٣٥٠٢٨ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن الزبير بن عدي عن عطاء أن النبي ﷺ صلى على قتلى بدر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ بدر کے شہیدوں پر نماز جنازہ پڑھی۔
حدیث نمبر: 35029
٣٥٠٢٩ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن جابر قال: سئل عامر أيصلى على الشهيد؟ قال: أحق من صلي عليه الشهيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ سے پوچھا گیا : کیا شہید پر نماز جنازہ پڑھی جائے گی ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : شہید زیادہ حق دار ہے کہ اس پر نماز جنازہ پڑھی جائے۔