حدیث نمبر: 35021
٣٥٠٢١ - حدثنا عيسى بن يونس عن عمرو عن الحسن أن النبي ﷺ أمر بحمزة حين استشهد فغسل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں حکم دیا تھا جب انہیں شہید کردیا گیا تھا پس ان کو غسل دیا گیا۔
حدیث نمبر: 35022
٣٥٠٢٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا زكريا عن عامر أن حنظلة بن الراهب طهرته الملائكة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زکریا رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عامر رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت حنظلہ بن الراھب رضی اللہ عنہ کو فرشتوں نے پاک کیا تھا۔
حدیث نمبر: 35023
٣٥٠٢٣ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن (الحسن) (١) في (القتيل) (٢) إذا كان عليه مهل غسّل.
مولانا محمد اویس سرور
یونس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ نے اس مقتول کے بارے میں کہ جس پر تھوڑا وقت گزر گیا ہو یوں ارشاد فرمایا : کہ اس کو غسل دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 35024
٣٥٠٢٤ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) شعبة عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن قالا: الشهيد يغسل ما مات ميت إلا (أجنب) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ اور حسن رحمہ اللہ ان دونوں حضرات نے ارشاد فرمایا : شہید کو غسل دیا جائے گا۔ اس لیے کہ کوئی بھی مرتا نہیں ہے مگر یہ کہ وہ ناپاک ہوجاتا ہے۔
حدیث نمبر: 35025
٣٥٠٢٥ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: غسل عمر وكفن وحنط (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو غسل دیا گیا، کفن پہنایا گیا اور خوشبو بھی لگائی گئی۔