کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جنگ میں نشانی اور علامت لگانے کا بیان تاکہ وہ پہچانے جا سکیں
حدیث نمبر: 34913
٣٤٩١٣ - حدثنا أبو أسامة عن شبل عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قوله: ﴿مُسَوِّمِينَ﴾ [آل عمران: ١٢٥]، معلمين (مجزوزة) (١) أذناب خيولهم عليها العهن والصوف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی نجیح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے اللہ رب العزت کے اس قول { مُسَوِّمِینَ } کے بارے میں فرمایا : کہ نشان لگے ہوئے تھے۔ یعنی ان کے گھوڑوں کی دمیں کٹی ہوئی تھیں اور ان پر اون تھی۔
حدیث نمبر: 34914
٣٤٩١٤ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون عن عمير بن إسحاق قال: قيل لهم يوم بدر: تسوموا، فإن الملائكة قد تسومت، قالوا: فأول ما جعل الصوف ليومئذ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمیر بن اسحاق رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : غزوہ بدر کے دن صحابہ رضی اللہ عنہ م سے کہا گیا : تم کوئی نشانی اور علامت بنا لو۔ پس بیشک ملائکہ نے بھی نشانی لگائی ہوئی ہے۔ انہوں نے فرمایا : سب سے پہلے اسی دن اون کو نشانی بنایا گیا۔
حدیث نمبر: 34915
٣٤٩١٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن حارثة بن مضرب العبدي عن علي قال: كان سيما أصحاب رسول اللَّه ﷺ يوم بدر الصوف الأبيض (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارثہ بن مضرب العبدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : غزوہ بدر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کی نشانی سفید اون تھی۔
حدیث نمبر: 34916
٣٤٩١٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام بن عروة عن رجل من ولد الزبير يقال له: يحيى بن عباد قال: كان على الزبير يوم بدر عمامة صفراء معتجرًا بها، فنزلت الملائكة عليهم عمائم صفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت یحییٰ بن عباد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : غزوہ بدر کے دن حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے سر پر زرد رنگ کا عمامہ تھا جس کے پلہ کو آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے منہ سے لپیٹا ہوا تھا۔ پس ملائکہ اترے اس حال میں کہ ان کے سروں پر بھی زرد عمامے تھے۔
حدیث نمبر: 34917
٣٤٩١٧ - حدثنا عبدة عن هشام بن عروة عن عباد بن حمزة عن الزبير بنحو منه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے بارے میں مذکورہ ارشاد اس سند سے بھی منقول ہے۔