کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن لوگوں نے یوں کہا: اس خزانہ کے بارے میں جو دشمن کی زمین میں پایا گیا ہو
حدیث نمبر: 34887
٣٤٨٨٧ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن الحسن قال: إذا وجد الكنز في أرض العدو ففيه الخمس، وإذا وجد في أرض العرب ففيه الزكاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : جو خزانہ دشمن کی زمین میں پایا گیا ہو تو اس میں خمس واجب ہوگا۔ اور جو خرانہ ارض عرب میں پایا گیا ہو تو اس میں زکوۃ واجب ہوگی۔
حدیث نمبر: 34888
٣٤٨٨٨ - حدثنا هشيم عن حصين عمن شهد القادسية قال: بينا رجل يغتسل إذا فحص له الماء التراب عن لبنة من ذهب، فأتى سعد بن أبي وقاص فأخبره فقال: اجعلها في غنائم المسلمين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص جو جنگ قادسیہ میں شریک تھے وہ بیان فرماتے ہیں کہ ہمارے درمیان ایک آدمی تھا اس نے غسل کیا تو اچانک مٹی پر پانی پڑنے کی وجہ سے اسے سونے کی اینٹ ملی تو وہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں اس بارے میں بتلایا ۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اس کو مسلمانوں کے مال غنیمت میں ڈال دو ۔
حدیث نمبر: 34889
٣٤٨٨٩ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن أبي قيس عبد الرحمن بن (ثروان) (١) عن (هزيل) (٢) قال: جاء رجل إلى عبد اللَّه فقال: إني وجدت مائتي درهم، فقال عبد اللَّه: إني (لا أرى) (٣) المسلمين (بلغت) (٤) أموالهم هذا، أراه زكاة مال (عادي) (٥)، فأد خمسه في بيت المال ولك ما بقي (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ھزیل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور عرض کیا : بیشک مجھے دو سو درہم ملے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میرا خیال نہیں ہے کہ مسلمانوں کا مال اس مقدار تک پہنچا ہے۔ میرے خیال میں عام مدفون مال ہے۔ پس تم اس میں سے خمس بیت المال کو ادا کرو۔ اور جو باقی بچے گا وہ تمہارا ہوگا۔
حدیث نمبر: 34890
٣٤٨٩٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا هشام بن سعد قال: حدثني عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده عن النبي ﷺ قال: "في الركاز الخمس" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مدفون خزانہ میں خمس واجب ہے۔
حدیث نمبر: 34891
٣٤٨٩١ - حدثنا عبد الرحيم عن إسماعيل بن أبي خالد وزكريا عن الشعبي أن النبي ﷺ قال: "في الركاز الخمس" (١).
مولانا محمد اویس سرور
اما م شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مدفون خزانہ میں خمس واجب ہے۔
حدیث نمبر: 34892
٣٤٨٩٢ - حدثنا عبد الرحيم عن أشعث عن ابن سيرين عن أبي هريرة عن النبي ﷺ مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مذکورہ ارشاد منقول ہے۔
حدیث نمبر: 34893
٣٤٨٩٣ - حدثنا الثقفي عن أيوب (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے موقوفاً مذکورہ ارشاد اس سند کے ساتھ بھی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 34894
٣٤٨٩٤ - ووكيع عن ابن عون كلاهما عن ابن سيرين عن أبي هريرة بمثله، ولم يرفعه (١).
حدیث نمبر: 34895
٣٤٨٩٥ - حدثنا أبو أسامة عن مجالد عن الشعبي أن غلامًا من العرب وجد ستوقة (١) فيها عشرة آلاف درهم، فأتى بها عمرَ فأخذ منها خمسها ألفين، وأعطاه ثمانية آلاف (٢).
مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عرب کے ایک غلام کو پوستین کا ایک تھیلا ملا جس میں دس ہزار درہم تھے۔ تو وہ اس کو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے اس میں سے خمس یعنی دو ہزار لے لیے اور آٹھ ہزار اس کو عطا کردیے۔
حدیث نمبر: 34896
٣٤٨٩٦ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي أن رجلًا وجد في خربة ألفا وخمسمائة درهم، فأتى عليًا فقال: أد خمسها ولك ثلاثة أخماسها، (وسنطيِّب) (١) لك الخمس الباقي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو ویران جگہ میں پندرہ سو درہم ملے۔ وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم اس کا خمس ادا کرو۔ اور اس کے خمس کا تیسرا حصہ تیرے لیے ہوگا۔ اور باقی خمس کو عنقریب ہم تیرے لیے پاکیزہ کردیں گے۔
حدیث نمبر: 34897
٣٤٨٩٧ - حدثنا عباد عن هشام عن (الحسن) (١) قال: الركاز الكنز العادي، فيه الخمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : رکاز یعنی مدفون خزانے میں خمس واجب ہے۔
حدیث نمبر: 34898
٣٤٨٩٨ - حدثنا معتمر بن سليمان عن عمر الضبي قال: بينما رجال (بسابور) (١) (يلينون) (٢) أو يثيرون الأرض إذ أصابوا كنزا وعليها محمد بن جابر (الراسبي) (٣)، فكتب فيه إلى عدي فكتب عدي إلى عمر بن عبد العزيز، فكتب عمر أن خذ منهم الخمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر الضبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس درمیان کہ سابور کے آدمی زمین کو نرم کر رہے تھے یا یوں فرمایا : کہ زمین میں ہل چلا رہے تھے ۔ کہ ان کو خزانہ مل گیا۔ اور ان پر حضرت محمد بن جابر الراسبی امیر تھے۔ تو انہوں نے اس بارے میں حضرت عدی رحمہ اللہ کو خط لکھا۔ اور حضرت عدی رحمہ اللہ نے حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ کو خط لکھ کر اس بارے میں دریافت کیا۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے جواب میں لکھا : کہ ان سے خمس لے لو۔
حدیث نمبر: 34899
٣٤٨٩٩ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سعيد عن أبي هريرة عن النبى ﷺ قال: "في الركاز الخمس" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مدفون خزانہ میں خمس واجب ہے۔
حدیث نمبر: 34900
٣٤٩٠٠ - حدثنا خالد بن مخلد عن كثير بن عبد اللَّه عن أبيه عن جده عن النبي ﷺ قال: "في الركاز الخمس" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مدفون خزانہ میں خمس واجب ہے۔
حدیث نمبر: 34901
٣٤٩٠١ - حدثنا الفضل بن دكين عن إسرائيل عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: قضى رسول اللَّه ﷺ في الركاز الخمس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدفون خزانہ کے بارے میں خمس کا فیصلہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 34902
٣٤٩٠٢ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "في الركاز الخمس" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مدفون خزانہ میں خمس واجب ہے۔