کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جس شخص نے مشرکہ باندی سے وطی کرنے کو مکروہ سمجھا یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کر لے
حدیث نمبر: 34858
٣٤٨٥٨ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن معاوية بن قرة قال: كان عبد اللَّه يكره أمة مشركة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اپنی مشرکہ باندی کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 34859
٣٤٨٥٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا أبو هلال عن معاوية بن قرة عن ابن مسعود قال: أكره أن أطأ (امرأة) (١) مشركة حتى تسلم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : میں ناپسند کرتا ہوں کہ میں مشرکہ باندی سے وطی کروں یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کرلے۔
حدیث نمبر: 34860
٣٤٨٦٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن حبيب عن عمرو بن هرم قال: سئل جابر ابن زيد عن الرجل يشتري (الجارية) (١) من السبي فيقع عليها؟ قال: لا، حتى يعلمها الصلاة والغسل من الجنابة وحلق العانة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن ھرم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید رضی اللہ عنہ سے ایسے آدمی کے متعلق پوچھا گیا : جو قیدیوں میں پہلے کوئی باندی خریدے کیا وہ اس سے وطی کرسکتا ہے ؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا : نہیں ! یہاں تک کہ اس کو نماز سکھائے، اور ناپاکی کا غسل اور زیر ناف بال کاٹنا سکھائے۔
حدیث نمبر: 34861
٣٤٨٦١ - حدثنا شاذان قال: ثنا شريك عن أبي إسحاق عن بكر بن ماعز عن ربيع بن خيثم قال: إذا أصبتَ الأمة (المشركة) (١) فلا تأتيها حتى تسلم وتغتسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر بن ماعز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ربیع بن خثیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : جب تم کسی مشرکہ باندی کو حاصل کرو۔ تو تم اس کے قریب مت جاؤ یہاں تک کہ وہ اسلام قبول کرلے اور غسل کرلے۔