کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن لوگوں نے یوں کہا: یہودی اور نصرانی عورتوں کو جب قیدی بنا لیا جائے
حدیث نمبر: 34853
٣٤٨٥٣ - حدثنا جرير عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم قال: إذا سبيت اليهوديات والنصرانيات عرض عليهن الإسلام (وأجبرن) (١) عليه، فإن أسلمن أو لم يسلمن وطئن واستخدمن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : جب یہودی اور نصرانی عورتوں کو قیدی بنا لیا جائے تو ان پر اسلام کو پیش کیا جائے گا ۔ پھر اگر وہ اسلام قبول کریں یا نہ کریں ۔ ان سے وطی بھی کی جاسکتی ہے اور خدمت بھی لی جاسکتی ہے۔
حدیث نمبر: 34854
٣٤٨٥٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن ليث عن مجاهد قال: إذا أصاب الرجل الجارية الشركة فليقررها بشهادة أن لا إله إلا اللَّه، فإن أبت أن تقر لم يمنعه ذلك أن يقع عليها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : جو شخص مشرکہ باندی پالے۔ اس کو چاہیئے کہ وہ اس سے لا الہ الا اللہ کا اقرار کروائے۔ پس اگر وہ اقرار کرنے سے انکار کر دے، تو یہ بات اس کے لیے وطی کرنے سے مانع نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 34855
٣٤٨٥٥ - حدثنا عبد الأعلى عن برد عن مكحول في الرجل إذا كانت له أمة يهودية أو نصرانية فإنه (يطؤها) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت برد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول رحمہ اللہ نے اس آدمی کے بارے میں ارشاد فرمایا : کہ جب اس کے پاس یہودی یا نصرانی باندی ہو تو وہ اس سے وطی کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 34856
٣٤٨٥٦ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: إذا كانت له أمة من أهل الكتاب فله أن يغشاها إن شاء، ويكرهها على الغسل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اما م زہری رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : جب کسی شخص کی باندی کتابیہ ہو تو اسے اختیار ہے کہ وہ اس سے جماع کرے اور وہ اس کو نہانے پر مجبور کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 34857
٣٤٨٥٧ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس عن الحسن قال: اليهودية والنصرانية (يطأهما) (١).
مولانا محمد اویس سرور
یونس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : یہودی اور نصرانی باندی سے وطی کی جاسکتی ہے۔