حدیث نمبر: 34752
٣٤٧٥٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن (سلم) (١) بن عبد الرحمن النخعي عن أبي زرعة بن عمرو (بن) (٢) جرير عن أبي هريرة قال: كان رسول اللَّه ﷺ يكره الشكال من الخيل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس گھوڑے کو ناپسند کرتے تھے جس کے تین پاؤں تو سفید ہوں اور ایک پاؤں نہ ہو یا اس کے برعکس ہو۔
حدیث نمبر: 34753
٣٤٧٥٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا أبو (الضريس) (١) عقبة بن عمار العبسي عن مسعود بن (حراش) (٢) أخي ربعي أن عمر بن الخطاب سأل العبسيين: أي الخيل وجدتموه أصبر في حربكم؟ قالوا: الكميت (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسعود بن حراش رحمہ اللہ جو کہ حضرت ربعی بن حراش رحمہ اللہ کے بھائی ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے قبیلہ عبس کے لوگوں سے پوچھا : تم اپنی جنگوں میں کون سے گھوڑے کو زیادہ باہمت پاتے ہو ؟ ان لوگوں نے جواب دیا : جو گھوڑا سرخ اور کالے رنگ کا ہو یا کتھئی رنگ کا گھوڑا۔
حدیث نمبر: 34754
٣٤٧٥٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا طلحة عن عطاء قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خير الخيل (الحو) (١) " (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بہترین گھوڑا کتھئی رنگ کا ہے جس میں سرخ رنگ حاوی ہو۔
حدیث نمبر: 34755
٣٤٧٥٥ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا موسى بن عليٌّ قال: سمعت أبي يحدث أن رجلًا أتى رسول اللَّه ﷺ، فقال: إني أريد إن أقيد فرسا أو أبتاع فرسًا، قال: فقال: "فعليك به (أقرح) (١) (أرثم) (٢) كميتا أو أدهم محجلا طلق (اليمنى) (٣) " (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن علی رضی اللہ عنہ رحمہ اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہنے لگا : میں چاہتا ہوں کہ میں گھوڑے کے پاؤں میں بیڑی ڈالوں یا کہا کہ میں گھوڑا خریدنا چاہتا ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اس بارے میں تم پر لازم ہے وہ گھوڑا جس کے چہرے میں سفیدی ہو اور اس کی ناک اور اوپر والا ہونٹ بھی سفید ہو اور کتھئی رنگ کا ہو یا ایسا گھوڑا جو سیاہ وسفید رنگ کا ہو اور اس کا دایاں بالکل صاف ہو۔