کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ان روایات کا بیان جو اس بارے میں ہیں کہ مال غنیمت سے نفع اُٹھانا اپنی ذات کے لیے مکروہ ہے
حدیث نمبر: 34748
٣٤٧٤٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن إسحاق عن يزيد بن أبي حبيب عن أبي مرزوق مولى تجيب (١) قال: غزونا مع رويفع بن ثابت الأنصاري نحو المغرب ففتحنا قرية يقال لها: جربة، قال: فقام فينا خطيبا فقال: إني لا أقول فيكم إلا ما سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول فينا يوم خيبر: "من كان يؤمن باللَّه واليوم الآخر فلا يركبن دابة من فيء المسلمين حتى إذا أعجفها ردها فيه، ولا يلبس ثوبًا من فيء المسلمين حتى إذا أخلقه رده فيه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مرزوق رحمہ اللہ فرماتے ہیں جو حضرت نجیب رحمہ اللہ کے آزاد کردہ غلام ہیں۔ کہ ہم لوگ حضرت رویفع بن ثابت انصاری رضی اللہ عنہ کے ساتھ مغرب کی جانب جہاد کے لیے گئے۔ پس ہم نے ایک بستی فتح کی جس کا نام جربہ تھا تو آپ رضی اللہ عنہ ہمارے درمیان خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے اور فرمایا : بیشک میں نہیں کہوں گا تمہارے حق میں کوئی بات مگر جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے سنی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خیبر کے دن ہمارے بارے میں فرمائی۔ فرمایا : جو شخص ایمان رکھتا ہو اللہ پر اور آخرت کے دن پر تو اس کو چاہیئے کہ وہ مسلمانوں کے مال غنیمت میں سے کسی جانور پر سوار مت ہو یہاں تک کہ جب اسے لاغر کردیا تو پھر مال غنیمت میں لوٹا دیا۔ اور نہ ہی مسلمانوں کے مال غنیمت میں سے کوئی کپڑا پہنے ۔ یہاں تک کہ جب اس کو پرانا کردیا تو اس کو مال غنیمت میں لوٹا دیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 34748
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ يحتمل الانقطاع؛ ابن إسحاق صدوق، أخرجه أحمد (١٦٩٩٠)، لكن ورد نحوه من حديث أبي مرزوق عن حنش، أخرجه أحمد (١٦٩٩٧)، وأبو داود (٢١٥٩)، والدارمي (٢٤٨٨)، وسعيد بن منصور (٢٧٢٢)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢١٩٤)، والبيهقي ٧/ ٤٤٩، والطبراني (٤٤٨٢)، وابن الأثير في أسد الغابة ٢/ ٢٤٠، وابن الجارود (٧٣١)، والطحاوي ٣/ ٢٥١، وأخرجه ابن حبان (٤٨٥٠)، وابن قانع ١/ ٢١٧.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34748، ترقيم محمد عوامة 33232)
حدیث نمبر: 34749
٣٤٧٤٩ - حدثنا جرير عن قابوس عن أبيه قال: كان سلمان على قبض من قبض المهاجرين، فجاء إليه رجل بقبض كان معه فدفعه إليه، ثم أدبر فرجع إليه فقال: يا سلمان، إنه كان في ثوبي خرق فأخذتُ خيطا من هذا القبض فخطت به، قال: كل شيء وقدره، قال: فجاء الرجل فنشر الخيط من ثوبه، ثم قال: إني غني عن هذا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قابوس رحمہ اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت سلمان رضی اللہ عنہ مہاجرین کے مال مقبوض میں سے جو کہ غنیمت سے حاصل ہوا تھا اس کے کچھ حصہ پر نگران تھے۔ تو ان کے پاس ایک آدمی آیا جس کے پاس کچھ مال غنیمت کا مال تھا اس نے وہ مال آپ رضی اللہ عنہ کو دیا پھر واپس چلا گیا۔ تھوڑی دیر بعد پھر واپس لوٹا اور کہنے لگا : اے سلمان ! یقینا میرے کپڑے میں تھوڑی سی پھٹن تھی تو میں نے اس غنیمت کے مال میں سے سوئی لے کر اس سے اس کپڑے کو سی لیا۔ انہوں نے کہا : ہر چیز کی کچھ قدروقیمت ہے پس وہ آدمی آیا اور اس نے اپنے کپڑوں سے ایک سوئی نکالی پھر کہا : میں اس سے بھی بےنیاز ہوں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 34749
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ قابوس فيه لين.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34749، ترقيم محمد عوامة 33233)
حدیث نمبر: 34750
٣٤٧٥٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن بعض أصحابه أن النبي ﷺ قال: "إياي وربا الغلول: أن يركب الرجل الدابة حتى (تحسر) (١) قبل أن تؤدى إلى المغنم أو يلبس الثوب حتى يخلق قبل أن يؤدى إلى المغنم" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
امام اوزاعی رحمہ اللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی صحابی رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مال غنیمت میں خیانت سے بچو، وہ یہ کہ کوئی آدمی سواری پر سوار ہو اور پھر مال غنیمت میں دینے سے پہلے ہی اس کو کمزور اور لاغر کر دے۔ یا کوئی کپڑا پہن لے یہاں تک کہ اسے مال غنیمت میں دینے سے پہلے ہی پرانا کر دے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 34750
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل مجهول؛ أصحاب الأوزاعي مجهولون وليس صحابة.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34750، ترقيم محمد عوامة 33234)
حدیث نمبر: 34751
٣٤٧٥١ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم عن أبي وائل قال: غزونا مع سلمان بن ربيعة بلنجر فحرج علينا أن نحمل على دواب الغنيمة، ورخص لنا في الغربال والمنخل والحبل (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت سلمان بن ربیعہ رحمہ اللہ کے ساتھ لنجر مقام پر جہاد کرنے گئے تو آپ رحمہ اللہ نے ہم پر حرام و ممنوع قرار دیا کہ ہم مال غنیمت کے جانوروں پر سوار ہوں۔ اور ہمیں رخصت دی چھلنی، چھانن اور رسی استعمال کرنے کی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب السير / حدیث: 34751
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف؛ لضعف عاصم في أبي وائل.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34751، ترقيم محمد عوامة 33235)