کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایات کا بیان جو مجھے سیدنا زبیر بن العوّام کی فضیلت میں حفظ ہیں
حدیث نمبر: 34334
٣٤٣٣٤ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة عن عبد اللَّه عن أبيه قال: جمع لي رسول اللَّه ﷺ أبويه يوم قريظة فقال: "بأبي وأمي" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے غزوہ بنو قریظہ کے دن اپنے والدین کو جمع کیا اور ارشاد فرمایا : میرے ماں باپ تجھ پر قربان ہوں۔
حدیث نمبر: 34335
٣٤٣٣٥ - حدثنا أبو معاوية عن هشام بن عروة عن محمد بن المنكدر عن جابر ابن عبد اللَّه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "الزبير ابن عمتي وحواري من أمتي" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابربن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : زبیر میری پھوپھی کے بیٹے ہیں۔ اور میری امت میں سے میرے حواری ہیں۔
حدیث نمبر: 34336
٣٤٣٣٦ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحر بن الصياح عن عبد الرحمن بن الأخنس عن (سعيد) (١) بن زيد قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "الزبير في الجنة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں ارشاد فرماتے ہوئے سنا کہ زبیر رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں۔
حدیث نمبر: 34337
٣٤٣٣٧ - حدثنا أحمد بن عبد اللَّه بن يونس عن حماد بن سلمة عن علي قال: حدثني من رأى الزبير بن العوام وصدره كأنه (العيون) (١) من الطعن والرمي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن زید بن جدعان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھے اس شخص نے بیان کیا جس نے حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کی زیارت کی کہ ان کا سینہ گویا کہ وہ تیروں اور نیزوں کا چشمہ ہو !۔
حدیث نمبر: 34338
٣٤٣٣٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام بن عروة عن عروة قال: (إن) (١) أول رجل سل سيفًا في اللَّه الزبير، (نفخت) (٢) نفخة: أخذ رسول اللَّه ﷺ، فخرج الزبير (يشق) (٣) الناس بسيفه ورسول اللَّه ﷺ بأعلى مكة فقال: "ما لك يا زبير" قال: أخبرت أنك أُخذتَ، قال: فصلى عليه ودعا له ولسيفه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : بیشک سب سے پہلا آدمی جس نے اللہ کے راستہ میں تلوار سونتی وہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ ہیں۔ یہ خبر اڑا دی گئی ، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑ لیا گیا ہے۔ ! پس حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نکلے کہ وہ لوگوں کو اپنی تلوار سے چیرتے ہوئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے اونچے مقام پر تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : اے زبیر رضی اللہ عنہ ! تجھے کیا ہوا ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : مجھے خبر ملی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو پکڑ لیا گیا : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں دعائے خیر کی اور ان کی تلوار کے لیے بھی دعا فرمائی۔
حدیث نمبر: 34339
٣٤٣٣٩ - حدثنا عبد الرحيم عن هشام بن عروة عن عروة أن رسول اللَّه ﷺ قال يوم الخندق: "من رجل يذهب فيأتيني بخبر بني قريظة"، فركب الزبير فجاءه بخبرهم ثم عاد فقال ثلاث مرات: "من يأتيني بخبرهم"، فقال الزبير: نعم، قال: وجمع للزبير أبويه (فقال) (١): "فداك أبي وأمي"، وقال للزبير: "لكل نبي حواري وحواريي الزبير وابن عمتي" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ خندق کے دن ارشاد فرمایا : کون شخص جائے گا اور میرے پاس بنو قریظہ والوں کی خبر لائے گا ؟ پس حضرت زبیر رحمہ اللہ سوار ہوئے اور ان کی خبر لائے۔ پھر لوٹے پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا : کون شخص میرے پاس ان کی خبر لے کر آئے گا۔ ہر مرتبہ حضرت زبیر رضی اللہ عنہ نے کہا : جی ہاں ! میں لاؤں گا۔ حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے لیے اپنے والدین کو جمع کیا اور ارشاد فرمایا : تجھ پر میرے ماں ، باپ قربان ہوں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ سے فرمایا : ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے اور میرے حواری زبیر رضی اللہ عنہ ہیں اور وہ میری پھوپھی کے بیٹے ہیں۔
حدیث نمبر: 34340
٣٤٣٤٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن زر (عن) (١) عن علي قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "لكل نبي حواري وحواري الزبير" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ ہر نبی کا ایک حواری ہوتا ہے۔ میرے حواری زبیر ہیں۔
حدیث نمبر: 34341
٣٤٣٤١ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن (البهي) (١) عن عروة عن عائشة قال: قالت لي: كان (أبوك) (٢) من الذين استجابوا للَّه والرسول من بعد ما أصابهم القرح (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے ارشاد فرمایا : تمہارے والد ان لوگوں میں سے ہیں۔ جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی پکار پر لبیک کہا باوجودیکہ وہ زخم کھاچکے تھے۔
حدیث نمبر: 34342
٣٤٣٤٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سعيد بن أبي عروبة عن أيوب عن نافع قال: سمع ابن عمر رجلًا (يقول) (١): أنا ابن حواري رسول اللَّه ﷺ فقال ابن عمر: إن كنت من آل الزبير وإلا فلا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک آدمی کو یوں کہتے ہوئے سنا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حواری کا بیٹا ہوں اس پر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : اگر تو آل زبیر رضی اللہ عنہ میں سے ہے تو ٹھیک ہے ورنہ ایسا نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 34343
٣٤٣٤٣ - حدثنا أبو أسامة عن هشام قال: لم يكن مع (رسول اللَّه) (١) ﷺ يوم بدر غير فرسين أحدهما عليه الزبير (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ غزوہ بدر کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ صرف دو گھوڑے تھے جن میں سے ایک پر حضرت زبیر رضی اللہ عنہ سوار تھے۔