کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان روایا ت کا بیان جو سیدنا سعد بن ابی وقاصرضی اللہ عنہ کی فضیلت میں منقول ہیں
حدیث نمبر: 34316
٣٤٣١٦ - حدثنا إسماعيل بن إبراهيم بن علية عن أيوب عن عائشة بنت سعد قال: سمعتها تقول: أبي واللَّه الذي جمع له رسول اللَّه ﷺ أبويه يوم أحد (١).
مولانا محمد اویس سرور
ایوب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بنت سعد کو فرماتے ہوئے سنا کہ میرے والد، اللہ کی قسم ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد کے دن ان کے لیے اپنے والدین کو جمع فرمایا۔
حدیث نمبر: 34317
٣٤٣١٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سعد بن إبراهيم عن عبد اللَّه بن شداد عن علي بن أبي طالب (١) قال: ما سمعت رسول اللَّه ﷺ يفدي بأبويه أحدًا إلا سعدًا فإني سمعته يقول يوم أحد: "أرم سعد فداك أبي وأمي" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نہیں سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ایک کے لیے اپنے والدین کو فدا کیا ہو سوائے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : غزوہ احد کے دن ۔ اے سعد ! تم پر میرے ماں ، باپ قربان ہوں۔ تم تیر چلاؤ۔
حدیث نمبر: 34318
٣٤٣١٨ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: ثنا يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: سمعت سعد بن أبي وقاص يحدث أن رسول اللَّه ﷺ جمع له أبويه يوم أحد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ احد کے دن ان کے لیے اپنے والدین کو جمع فرمایا۔
حدیث نمبر: 34319
٣٤٣١٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: سمعت سعدًا يقول: إني لأول رجل من العرب رمى بسهم في سبيل اللَّه في الغزو عند القتال (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ اہل عرب میں سے میں پہلا شخص ہوں جس نے اللہ کے راستہ میں قتال کے وقت پہلا تیر چلایا۔
حدیث نمبر: 34320
٣٤٣٢٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي بلج قال: سمعت مصعب بن سعد يحدث أن سعدًا كاتب غلامًا له فأراد منه شيئًا فقال: ما عندي ما أعطيك، وعمد إلى دنانير فخصفها في نعليه، فدعا سعد عليه فسرقت نعلاه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بلج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اپنے ایک غلام سے مکاتبت کا معاملہ کیا ، تو انہوں نے اس غلام سے کچھ رقم کا مطالبہ کیا تو وہ کہنے لگا میرے پاس کچھ نہیں ہے جو میں آپ کو دوں۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے کچھ دیناروں کا مطالبہ کیا تھا جو اس نے اپنی جوتیوں میں چھپا لیے تھے۔ پس حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے بد دعا کی تو اس کے دونوں جوتے چوری ہوگئے۔
حدیث نمبر: 34321
٣٤٣٢١ - حدثنا وكيع عن شعبة عن يحيى بن الحصين عن مصعب بن سعد عن أبيه أنه سمع رجلًا يتناول عليًّا، فدعا عليه فتخبطته (بختية) (١) فقتلته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو سنا جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں غلط بات کر رہا تھا پس آپ رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے بد دعا کی ۔ تو ایک خراسانی اونٹنی نے ا س کو روندا اور مار دیا۔
حدیث نمبر: 34322
٣٤٣٢٢ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "اتقوا دعوات سعد" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حضرت سعد رحمہ اللہ کی بددعاؤں سے بچو۔
حدیث نمبر: 34323
٣٤٣٢٣ - حدثنا وكيع عن شعبة عن (الحر) (١) بن (الصياح) (٢) عن عبد الرحمن ⦗٨٥⦘ ابن الأخنس عن سعيد بن زيد قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "سعد في الجنة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ سعد رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں۔
حدیث نمبر: 34324
٣٤٣٢٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد أن عبد اللَّه أخبره أن عائشة كانت تحدث أن رسول اللَّه ﷺ سهر ذات ليلة وهو إلى جنبي، قالت: فقلت: يا رسول اللَّه ما شأنك؟ فقال: "ليت رجلًا صالحا من أمتي يحرسني الليلة"، قال: فبينا نحن كذلك إذ سمعت صوت السلاح، فقال رسول اللَّه ﷺ: "من هذا؟ " فقال: أنا سعد بن مالك، قال: "ما جاء بك؟ " قلت: جئت أحرسك يا رسول اللَّه، قال: فسمعت غطيط رسول اللَّه ﷺ في نومه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرمایا کرتی تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک رات جاگے رہے اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پہلو میں تھے۔ میں نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کو کیا ہوا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کاش میری امت کا کوئی نیک آدمی رات کو میری چوکیداری کرے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ کہ ہم ابھی اسی درمیان ہی تھے کہ میں نے ہتھیار کی آواز سنی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : کون شخص ہے ؟ آواز آئی ۔ میں سعد بن مالک ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : تم کیوں آئے ہو ؟ انہوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ﷺ! میں آپ کی حفاظت کرنے کے لیے آیا ہوں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ۔ پھر میں نے نیند میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خراٹوں کی آواز سنی۔
حدیث نمبر: 34325
٣٤٣٢٥ - حدثنا أبو أسامة قال: ثنا مسعر عن سعد بن إبراهيم عن أبيه عن سعد قال: رأيت عن يمين رسول اللَّه ﷺ وعن شماله يوم أحد رجلين عليهما ثياب (بيض) (١) ما رأيتهما قبل ولا بعد، -يعني جبريل وميكائيل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے غزوہ احد کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں اور بائیں جانب دو آدمی دیکھے جو سفید کپڑوں میں تھے۔ میں نے ان کو نہ اس سے پہلے کبھی دیکھا نہ بعد میں کبھی دیکھا۔ یعنی حضرت جبرائیل علیہ السلام اور حضرت میکائیل علیہ السلام ۔
حدیث نمبر: 34326
٣٤٣٢٦ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (هشام بن هاشم) (١) قال: سمعت سعيد بن المسيب يقول: كان سعد بن أبي وقاص أشد المسلمين (٢) يوم أحد (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہاشم بن ہاشم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا : کہ حضرت سعد بن ابی وقاص رحمہ اللہ غزوہ احد کے دن مسلمانوں میں سب سے زیادہ سخت حملہ کرنے والے شخص تھے۔
حدیث نمبر: 34327
٣٤٣٢٧ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الرحمن بن عتبة عن القاسم ابن عبد الرحمن قال: أول من رمى بسهم في سبيل اللَّه سعد بن أبي وقاص ﵁ (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن عتبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت قاسم بن عبد الرحمن نے ارشاد فرمایا : اللہ کے راستہ میں سب سے پہلے تیر چلانے والے شخص حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ ہیں۔