کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ وہ وارث ہو گا جب تک میراث تقسیم نہ ہو
حدیث نمبر: 33792
٣٣٧٩٢ - حدثنا عبد الوهاب عن خالد عن أبي قلابة عن (يزيد بن قتادة) (١) أن أباه توفي وهو نصراني و (يزيد) (٢) مسلم وله إخوة نصارى، فلم يورثه عمر منه، ثم توفيت أم (يزيد) (٣) وهي مسلمة، فأسلم إخوته بعد موتها، فطلبوا الميراث فارتفعوا إلى عثمان فسأل عن ذلك فورثهم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
یزید بن قتادہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد فوت ہوئے جو کہ نصرانی تھے اور یزید مسلمان تھے اور ان کے نصرانی بھائی بھی تھے، تو حضرت عمر نے ان کو ان کا وارث نہیں بنایا ، پھر یزید کی والدہ فوت ہوگئیں جو مسلمان تھیں اور ان کی موت کے بعد ان کے بھائی اسلام لے آئے اور انہوں نے میراث کا مطالبہ کیا، اور فیصلہ حضرت عثمان کے پاس لے گئے، انہوں نے اس بارے میں پوچھا پھر ان کو وارث بنادیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33792
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33792، ترقيم محمد عوامة 32290)
حدیث نمبر: 33793
٣٣٧٩٣ - حدثنا معتمر عن الحكم بن أبان عن عكرمة قال: النصراني إذا مات له الميت فقسم ميراثه (وبقي) (١) بعضه، ثم أسلم فقد أدرك.
مولانا محمد اویس سرور
عکرمہ فرماتے ہیں کہ جب نصرانی کا کوئی رشتہ دار مرجائے اور اس کی میراث تقسیم کرنے کے بعد کچھ بچ جائے پھر وہ اسلام لائے تو اس نے پا لیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33793
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33793، ترقيم محمد عوامة 32291)
حدیث نمبر: 33794
٣٣٧٩٤ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن قال (في) (١) من أسلم على ميرات قال: يرث ما لم يقسم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جو میراث کی تقسیم کے وقت اسلام لائے وہ وارث ہوگا جب تک میراث تقسیم نہ ہوجائے اور غلام کی صورت میں جو میراث کے وقت آزاد کردیا جائے، فرمایا کہ وہ وارث ہوگا جب تک میراث تقسیم نہ ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33794
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33794، ترقيم محمد عوامة 32292)
حدیث نمبر: 33795
٣٣٧٩٥ - وفي العبد يعتق على ميراث، قال: يرث ما لم يقسم.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33795
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33795، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 33796
٣٣٧٩٦ - حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن قال: قال علي: من أسلم على (ميراثه) (١) فهو له (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جو میراث کے وقت اسلام لائے وہ اس کا حق دار ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33796
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33796، ترقيم محمد عوامة 32293)
حدیث نمبر: 33797
٣٣٧٩٧ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) قال: ثنا زكريا بن أبي زائدة قال: أخذت هذه الفرائض من فراس زعم (أنه) (٢) كتبها له الشعبي: ١. قضى زيد بن ثابت وابن مسعود أن الإخوة من الأب والأم شركاء الإخوة من الأم في بنيهم ذكرهم وأنثاهم، وقضى علي (٣) لبني الأم دون بني الأب والأم. ٢. وقضى علي وزيد أنه (لا ترث جدة) (٤) -أم أب- مع ابنها، وورثها عبد اللَّه مع ابنها السدس. ⦗٤٠٣⦘ ٣. امرأة تركت أمها وإخوتها كفارا ومملوكين: قضى علي وزيد لأمها الثلث ولعصبتها الثلثين، كانا لا يورثان كافرا ولا مملوكا من مسلم حر ولا يحجبان به، وكان ابن مسعود يحجب بهم ولا يورثهم فقضى للأم السدس [وللعصبة ما بقي. ٤. امرأة تركت زوجها وإخوتها لأمها ولها ابن مملوك: قضى علي وزيد لزوجها النصف ولإخوتها الثلث] (٥) وللعصبة ما بقي، وقضى عبد اللَّه للزوج الربع وما بقي فهو للعصبة. ٥. امرأة تركت أمها وإخوتها كفارا ومملوكين قضى علي وزيد لأمها الثلث و (للعصبة) (٦) ما بقي، وقضى عبد اللَّه لأمها السدس وللعصبة ما بقي. ٦. امرأة تركت زوجها وإخوتها لأمها ولا عصبة لها: قضى زيد للزوج النصف وللإخوة الثلث، وقضى علي وعبد اللَّه أن يرد ما بقي على الإخوة من الأم؛ لأنهما كانا لا يردان من فضول الفرائض على الزوج شيئًا، ويردانها على أدنى رحم (يعلم) (٧). ٧. امرأة تركت أمها قضوا جميعا للأم الثلث: وقضى علي وابن مسعود (برد) (٨) ما بقي على الأم. ٨. رجل ترك أخته لأبيه وأمه، (وأمه) (٩): قضوا جميعا لأخته لأبيه وأمه النصف ولأمه الثلث، وقضى علي وعبد اللَّه أن يرد ما بقي وهو سهم ⦗٤٠٤⦘ عليها على قدر ما (ورثا) (١٠)، فيكون للأخت ثلاثة أخماس ويكون للأم (خمسا) (١١) المال. ٩. رجل ترك أخته لأبيه وجدته وامرأته: قضوا جميعًا لأخته النصف ولامرأته الربع، ولجدته سهم، ورد (علي) (١٢) ما بقي على أخته وجدته على قسمة فريضتهم، وأما عبد اللَّه فرده على الأخت لأنه كان لا يرد على جدة إلا أن (لا) (١٣) يكون وارثًا غيرها. ١٠. امرأة تركت أمها وأختها لأمها: قضوا جميعًا لأمها الثلث ولأختها السدس، ورد عليٌّ ما بقي عليها على قسمة فريضتهم فيكون للأم الثلثان، وللأخت الثلث، وقضى عبد اللَّه أن ما بقي يرد على الأم لأنه كان لا يرد على إخوة مع أم لأم، فيصير للأم خمسة أسداس، وللأخت سدس. ١١. امرأة تركت أختها لأبيها وأمها، وأختها لأبيها: قضوا جميعا (لأختها) (١٤) لأبيها وأمها النصف، ولأختها لأبيها السدس، ورد (١٥) ما بقي عليهما على قسمة فريضتهم، فيكون للأخت من الأب والأم ثلاثة أرباع، وللأخت للأب (ربع) (١٦)، ورد عبد اللَّه ما بقي على الأخت من الأب والأم فيصير لها خمسة أسداس المال، ⦗٤٠٥⦘ وللأخت للأب (سدس) (١٧) (١٨) المال، كان لا يرد على أخت لأب مع أخت (لأب وأم) (١٩). ١٢. امرأة تركت إخوتها لأبيها وأمها: قضوا جميعا لأمها السدس (ولإخوتها الثلث) (٢٠)، ورد (٢١) ما بقي عليهم على قسمة فريضتهم، فيكون للأم الثلث وللإخوة الثلثان، وأما عبد اللَّه (فإنه رد) (٢٢) ما بقي على الأم، فيكون للأم الثلثان وللإخوة الثلث. ١٣. امرأة تركت ابنتها وابنة ابنها: قضوا جميعا لابنتها النصف، ولابنة ابنها السدس، ورد عليٌ ما بقي عليهما على قسمة فريضتهم، ورد عبد اللَّه ما بقي على الابنة خاصة. ١٤. امرأة (تركت) (٢٣) ابنتها وجدتها: قضوا جميعا للابنة النصف، وللجدة السدس، ورد عليٌ ما بقي عليهما على قسمة فريضتهم، ورد عبد اللَّه ما بقي على الابنة خاصة. ١٥. امرأة تركت ابنتها، وابنة ابنها، وأمها: قضوا جميعا أن لابنتها النصف، ولابنة ابنها السدس، ولأمها السدس، ورد (٢٤) ما بقي عليهم على قسمة فريضتهم، ⦗٤٠٦⦘ ورد عبد اللَّه ما بقي على الابنة والأم، وأما زيد بن ثابت فإنه جعل الفضل من ذلك كله في بيت المال، لا يرد على وارث شيئا، ولا يزيد أبدا على فرائض اللَّه شيئًا. ١٦. امرأة تركت إخوتها من أمها رجالا ونساء وهم عصبتها: يقتسمون الثلث (بينهم) (٢٥) بالسوية، والثلثان لذكورهم دون النساء (٢٦).
مولانا محمد اویس سرور
زکریا بن ابی زائدہ فرماتے ہیں کہ میں نے یہ فرائض فراس سے حاصل کیے ، اور وہ فرماتے ہیں کہ یہ ان کو شعبی نے لکھ کردیے ہیں : ١- حضرت زید بن ثابت اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ حقیقی بھائی ماں شریک بھائیوں کے ساتھ مذکر اور مؤنث اولاد کے مال میں شریک ہیں، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ ماں شریک بھائیوں کے لیے مال ہے حقیقی بھائیوں کے لئے نہیں ہے۔ ٢- اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ دادی اپنے بیٹے کے ہوتے ہوئے وارث نہیں ہوتی اور حضرت عبداللہ نے اس کو اس کے بیٹے کے ہوتے ہوئے مال کے چھٹے حصّے کا وارث بنایا۔ ٣- ایک عورت نے اپنی ماں اور بھائیوں کو کفر اور غلامی کی حالت میں چھوڑا، ا س کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اس کی ماں کے لئے تہائی مال اور عصبہ کے لئے دو تہائی مال ہے، اور دونوں حضرات کا فر اور غلام کو آزاد مسلمان سے وارث نہیں بناتے تھے، اور اس سے محروم بھی نہیں کرتے تھے، اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہان کے ذریعے محروم تو کرتے، لیکن ان کو وارث نہیں بناتے تھے، انہوں نے ماں کے لئے چھٹے حصّے کا فیصلہ فرمایا اور عصبہ کے لئے بقیہ مال کا۔ ٤- ایک عورت نے اپنے شوہر اور ماں شریک بھائیوں کو چھوڑا اور اس کا ایک بیٹا غلام تھا ، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ نے اس کے شوہر کے لئے نصف بھائیوں کے لیے تہائی اور عصبہ کے لئے بقیہ کا فیصلہ فرمایا اور حضرت عبد اللہ نے شوہر کے لئے چوتھائی اور عصبہ کے لئے بقیہ مال کا فیصلہ فرمایا۔ ٥- ایک عورت نے اپنی ماں اور بھائیوں کو کفر اور غلامی کی حالت میں چھوڑا ، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ نے اس کی ماں کے لئے ایک تہائی اور عصبہ کے لئے بقیہ مال کا فیصلہ فرمایا، اور حضرت عبد اللہ نے اس کی ماں کے لئے مال کے چھٹے حصّے اور عصبہ کے لئے بقیہ مال کا فیصلہ فرمایا۔ ٦- ایک عورت نے اپنے شوہر اور ماں شریک بھائیوں کو چھوڑا اور اس کا کوئی عصبہ نہیں تھا، حضرت زید نے شوہر کے لئے نصف اور بھائیوں کے لئے ایک تہائی کا فیصلہ فرمایا، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ بقیہ مال دوبارہ ماں شریک بھائیوں پر لوٹا دیا جائے، کیونکہ وہ فرائض میں سے بچے ہوئے مال میں سے شوہر پر کچھ نہیں لوٹاتے تھے، اور اس کو قریبی رشتہ داروں پر لوٹاتے تھے جو معلوم ہو۔ ٧- ایک عورت نے اپنی ماں کو چھوڑا، تمام حضرات نے ماں کے لئے ایک تہائی مال کا فیصلہ فرمایا، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ابن مسعود نے بقیہ مال کو ماں پر لوٹانے کا فیصلہ فرمایا۔ ٨- ایک آدمی نے اپنی حقیقی بہن اور ماں کو چھوڑا، تمام حضرات نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اس کی حقیقی بہن کے لئے نصف اور ماں کے لئے ایک تہائی مال ہے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ بقیہ مال جو ایک حصّہ ہے ان دونوں پر ان کے حصّے کے مطابق لوٹا دیا جائے، اس طرح بہن کے لئے تین پانچویں حصّے ( ٥/٣) اور ماں کے لئے دو پانچویں حصّے (٥/٢) ہوں گے۔ ٩- ایک آدمی نے اپنی باپ شریک بہن اور دادی اور بیوی کو چھوڑا، ان سب حضرات نے بہن کے لئے نصف اور بیوی کے لئے ایک چوتھائی مال اور دادی کے لئے ایک حصّے کا فیصلہ فرمایا، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بقیہ مال اس کی بہن اور دادی پر ان کے حصّے کے مطابق لوٹا دیا، اور حضرت عبد اللہ نے مال بہن پر لوٹا دیا کیونکہ وہ دادی پر مال لوٹانے کے قائل نہیں تھے، الّا یہ کہ اس کے علاوہ کوئی وارث نہ ہو۔ ١٠- ایک عورت نے اپنی ماں اور ماں شریک بہن کو چھوڑا ، سب نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اس کی ماں کے لیے ایک تہائی مال اور اس کی بہن کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے ، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ نے بقیہ مال کا دونوں پر ان کے حصّے کے مطابق لوٹانے کا فیصلہ فرمایا، پس ماں کے لئے دو تہائی مال اور بہن کے لئے ایک تہائی مال ہے، اور حضرت عبد اللہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ بقیہ مال ماں پر لوٹایا جائے گا، کیونکہ وہ ماں کے ہوتے ہوئے ماں شریک بہن پر مال کو نہیں لوٹاتے تھے، اس طرح ماں کے لئے پانچ چھٹے حصّے اور بہن کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہوگا۔ ١١- ایک عورت نے اپنی ایک حقیقی بہن اور ایک باپ شریک بہن کو چھوڑا تو سب حضرات نے فیصلہ فرمایا کہ اس کی حقیقی بہن کے لئے نصف مال اور باپ شریک بہن کے لئے مال کا چھٹا حصّہ اور بقیہ مال ان دونوں پر ان کے حصّے کے مطابق لوٹایا جائے گا، اس طرح حقیقی بہن کے لئے تین چوتھائی اور باپ شریک بہن کے لئے ایک چوتھائی ہوگا، اور حضرت عبد اللہ نے بقیہ مال کو حقیقی بہن پر لوٹایا، اس طرح اس کے لئے مال کے پانچ چھٹے حصّے ہوں گے، اور باپ شریک بہن کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہوگا، اور آپ حقیقی بہن کے ہوتے ہوئے باپ شریک بہن پر مال نہیں لوٹاتے تھے۔ ١٢- ایک عورت نے اپنی حقیقی بہن اور ماں کو چھوڑا، سب نے اس کی ماں کے لئے چھٹے حصّے اور بھائیوں کے لئے ایک تہائی کا فیصلہ فرمایا ، اور بقیہ مال ان پر ان کے حصّے کے مطابق لوٹا
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33797
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33797، ترقيم محمد عوامة 32294)
حدیث نمبر: 33798
٣٣٧٩٨ - حدثنا عبيد اللَّه عن زكريا عن عامر أنه سئل عن رجل أوصى بعتق وصدقة (و) (١) في سبيل اللَّه فقال شريح: يعطى كل واحد منهما بحصته. تم كتاب الفرائض والحمد للَّه (كما هو أهله) (٢)
مولانا محمد اویس سرور
زکریا روایت کرتے ہیں کہ حضرت عامر سے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے آزاد کرنے اور صدقہ کرنے اور اللہ کے راستے میں دینے کی وصیت کی تھی، حضرت شریح نے فرمایا کہ ہر جگہ اس کے حصّے کے مطابق دیا جائے گا۔ تم کتاب الفرائض والحمد للہ کما ہو أہلہ
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33798
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33798، ترقيم محمد عوامة 32295)