کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جس کو چند آدمیوں نے آزاد کیا ہو اور اس کے باپ کو دوسروں نے آزاد کیا ہو
حدیث نمبر: 33706
٣٣٧٠٦ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في رجل أعتقه قوم وأعتق أباه آخرون قال: (يتوارثان) (١) بالأرحام وجنايتهما على عاقلة مواليهما.
مولانا محمد اویس سرور
مغیرہ ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جس کو ایک جماعت نے آزاد کیا ہو اور اس کے باپ کو دوسروں نے آزاد کیا ہو، فرمایا کہ وہ رشتہ داری کے اعتبار سے ایک دوسرے کے وارث ہوں گے اور ان کی جنایت ان کے موالی کی عاقلہ پر ہوگی۔
حدیث نمبر: 33707
٣٣٧٠٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: اختصم علي والزبير في مولى لصفية إلى عمر فقضى عمر بالميراث للزبير والعقل على علي (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زبیر رضی اللہ عنہ حضرت صفیہ کے مولیٰ کے بارے میں حضرت عمر کے پاس فیصلہ لے کر گئے تو حضرت عمر نے میراث کا فیصلہ حضرت زبیر کے حق میں اور تاوان کا حضرت علی رضی اللہ عنہ پر فیصلہ فرمایا۔