کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: کسی آدمی کی اس باندی کے بیان میں جو تین بچے جنے اور مولیٰ پہلے اور دوسرے کے نسب کا دعویٰ کرے اورآخری کے نسب کی نفی کرے
حدیث نمبر: 33641
٣٣٦٤١ - حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم في أمة ولدت ثلاثة أولاد فادعا مولاها الأول والأوسط ونفى الآخر (قال) (١): (هو كما قال) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس باندی کے بیان میں فرماتے ہیں جو تین بچے جنے اور اس کا مولیٰ پہلے اور درمیانے کے نسب کا دعویٰ کرے اور آخری کے نسب کی نفی کرے ، کہ وہ اس طرح ہے جس طرح وہ کہہ رہا ہے۔
حدیث نمبر: 33642
٣٣٦٤٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر في الرجل يولد له الولدان (فينفي) (١) أحدهما، قال: يقر بهما جميعا، أو ينفيهما جميعا.
مولانا محمد اویس سرور
عامر اس آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں جس کے دو بچے پیدا ہوں اور وہ ایک کے نسب کی نفی کر دے، فرمایا کہ یا تو وہ دونوں کا اقرار کرے یا دونوں کی نفی کرے۔