کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ان حضرات کا بیان جو مسلمان کو کافر کا وارث بناتے تھے
حدیث نمبر: 33587
٣٣٥٨٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن (أبي) (١) حكيم عن عبد اللَّه بن بريدة عن يحيى بن يعمر عن أبي الأسود الدئلي قال: كان معاذ باليمن فارتفعوا إليه في يهودي مات وترك أخاه مسلما، فقال معاذ: إني سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "إن الإسلام يزيد ولا ينقص فورثه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابو الاسود دیلی فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ یمن میں تھے کہ لوگ ان کے پاس ایک یہودی کا مسئلہ لے کر آئے جس نے مرتے ہوئے اپنا ایک مسلمان بھائی وارث چھوڑا تھا، حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے، کہ بیشک اسلام بڑھتا ہے اور کم نہیں ہوتا اس کے بعد آپ نے اس مسلمان کو اس کا وارث بنادیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33587
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33587، ترقيم محمد عوامة 32101)
حدیث نمبر: 33588
٣٣٥٨٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسماعيل عن الشعبي عن عبد اللَّه بن معقل قال: ما رأيت قضاء بعد قضاء أصحاب رسول اللَّه ﷺ أحسن من قضاء قضى به معاوية في أهل الكتاب، قال: نرثهم ولا يرثوننا، كما يحل لنا النكاح فيهم، ولا يحل لهم النكاح فينا (١).
مولانا محمد اویس سرور
عبد اللہ بن معقل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فیصلے کے بعد کوئی فیصلہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے فیصلے سے زیادہ بہتر نہیں دیکھا جو انہوں نے اہل کتاب کے بارے میں فرمایا تھا کہ ہم ان کے وارث ہوں گے اور وہ ہمارے وارث نہ ہوں گے، جیسا کہ ہمارے لئے ان کی عورتوں سے نکاح حلال ہے اور ان کے لئے ہماری عورتوں سے نکاح حلال نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33588
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33588، ترقيم محمد عوامة 32102)