کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو اپنی بیٹی سے نکاح کر لے اور اس سے اس کی اولاد ہو جائے
حدیث نمبر: 33561
٣٣٥٦١ - حدثنا وكيع عن سفيان في مجوسي تزوج ابنته فأصاب منها ابنتين، ثم ماتت إحداهما بعد موت الأب، قال: لأختها لأبيها ولأمها النصف، ولأختها ⦗٣٥٤⦘ لأبيها وهي أمها السدس تكملة الثلثين، حجبت (نفسها) (١) بنفسها.
مولانا محمد اویس سرور
وکیع حضرت سفیان سے اس مجوسی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو اپنی بیٹی سے نکاح کرلے پھر اس سے اس کی دو بیٹیاں ہوجائیں، اور پھر باپ کے مرنے کے بعد ان میں سے کوئی مرجائے۔ فرمایا کہ اس کی حقیقی بہن کے لئے آدھا مال ہے اور اس کی باپ شریک بہن کے لئے جو اس کی ماں ہے مال کا چھٹا حصّہ ہے ، دو تہائی مال کو پورا کرنے کے لئے، اس نے اپنے آپ کو اپنی ذات کی وجہ سے ہی محروم کردیا۔