کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اسلام سے پھر جانے والے کا بیان ، کہ کون اس کا وارث ہو گا
حدیث نمبر: 33515
٣٣٥١٥ - حدثنا ابن فضيل عن الوليد بن جميع عن القاسم (١) بن عبد الرحمن عن عبد اللَّه قال: إذا (ارتد) (٢) ورثه ولده (٣).
مولانا محمد اویس سرور
قاسم بن عبد الرحمن روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب کوئی آدمی مرتد ہوجائے تو اس کی اولاد اس کی وارث ہوگا۔
حدیث نمبر: 33516
٣٣٥١٦ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي عمرو (الشيباني) (١) (عن علي) (٢) أنه أتي (بمستورد) (٣) العجلي وقد ارتد، فعرض عليه الإسلام فأبى فقتله وجعل ميراثه بين ورثته من المسلمين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابو عمرو شیبانی روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پاس مستورد عجلی کو لایا گیا جو مرتد ہوچکا تھا آپ نے اس پر اسلام پیش کیا لیکن اس نے انکار کردیا چناچہ آپ نے اس کو قتل کردیا اور اس کی میراث اس کے مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم فرما دی۔
حدیث نمبر: 33517
٣٣٥١٧ - حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن الحكم عن علي في ميراث المرتد لورثته من المسلمين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حکم روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ مرتد کی میراث کے بارے میں فرماتے ہیں کہ وہ اس کے مسلمان ورثاء کو دی جائے گی۔
حدیث نمبر: 33518
٣٣٥١٨ - حدثنا ابن مهدي عن جرير بن حازم قال: كتب عمر بن عبد العزيز في ميراث المرتد أنه لورثته من المسلمين، وليس لأهل (دينه) (١) شيء.
مولانا محمد اویس سرور
جریر بن حازم فرماتے ہیں کہ عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے مرتد کی میراث کے بارے میں یہ لکھا کہ وہ اس کے مسلمان ورثاء کے لئے ہوگی، اور اس کے ہم مذہب لوگوں کے لئے کچھ نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 33519
٣٣٥١٩ - حدثنا علي بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن الحسن قال: يقتل وميراثه لورثته من المسلمين.
مولانا محمد اویس سرور
قتادہ روایت کرتے ہیں کہ حسن نے فرمایا کہ مرتد کو قتل کیا جائے گا اور اس کی میراث اس کے مسلمان ورثاء کے لئے ہوگی۔
حدیث نمبر: 33520
٣٣٥٢٠ - حدثنا حفص عن (عمرو) (١) عن الحسن قال: جعل ميراث المرتد لورثته.
مولانا محمد اویس سرور
عمرو روایت کرتے ہیں کہ حسن نے مرتد کی میراث اس کے ورثاء کو دی۔
حدیث نمبر: 33521
٣٣٥٢١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن موسى بن أبي كثير قال: سألت سعيد بن المسيب عن ميراث المرتد، هل يوصل؟ قال: ما يوصل، قلت: يرثه بنوه؟ قال: نرثهم ولا يرثوننا.
مولانا محمد اویس سرور
موسیٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے سعید بن مسیب سے مرتد کی میراث کے بارے میں پوچھا کہ کیا اس کو ملایا جائے گا ؟ انہوں نے پوچھا کہ ملانے کا کیا مطلب ہے ؟ میں نے کہا کہ کیا ان کے بیٹے اس کے وارث ہوں گے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہم ان کے وارث ہوں گے اور وہ ہمارے وارث نہیں ہوں گے۔
حدیث نمبر: 33522
٣٣٥٢٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا مسعر عن أبي الصباح موسى بن أبي كثير قال: سمعت سعيد بن المسيب يقول: المرتدون نرثهم ولا يرثوننا.
مولانا محمد اویس سرور
موسیٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب کو فرماتے ہوئے سنا کہ ہم مرتدین کے وارث ہوں گے اور وہ ہمارے وارث نہیں ہوں گے۔
حدیث نمبر: 33523
٣٣٥٢٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن أشعث عن الشعبي والحكم قالا: يقسم ميراثه بين امرأته (وبين) (١) ورثته من المسلمين.
مولانا محمد اویس سرور
اشعث روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی اور حکم نے فرمایا کہ مرتد کی میراث اس کی مسلمان بیوی اور مسلمان ورثاء کے درمیان تقسیم کی جائے گی۔
حدیث نمبر: 33524
٣٣٥٢٤ - حدثنا وكيع قال: سمعت سفيان يقول: إذا (لحق) (١) بدار الحرب ثم رجع قبل أن يقسم ميراثه أو يعتق الحاكم أمهات أولاده ومدبرته فهو أحق بهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سفیان کو فرماتے ہوئے سنا کہ اگر مرتد دارالحرب چلا جائے پھر میراث تقسیم ہو اور اس کی امّ ولد اور مدبّرہ کے آزاد ہونے سے پہلے لوٹ آئے تو وہی ان کا حق دار ہے۔
حدیث نمبر: 33525
٣٣٥٢٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن عمرو عن الحسن قال: كان المسلمون يطيبون لأهل المرتد ميراثه -يعني إذا قتل.
مولانا محمد اویس سرور
عمرو روایت کرتے ہیں کہ حسن نے فرمایا ، کہ مسلمان مرتد کے لئے اس کی میراث کو حلال قرار دیتے تھے، یعنی جب وہ قتل ہوجائے۔