کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس بچے کا بیان جو بچپن میں دارالکفر سے دارالاسلام لایا جائے، اور ان حضرات کا جو اس کو وارث بنائے جانے کے قائل ہیں
حدیث نمبر: 33501
٣٣٥٠١ - حدثنا جرير عن ليث عن حماد عن إبراهيم قال: لم يكن أبو بكر وعمر (وعثمان) (١) يورثون (الحميل) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس طرح لائے جانے والے بچوں کو وارث بنایا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33501
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف منقطع، ليث ضعيف، وإبراهيم لم يدركهم.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33501، ترقيم محمد عوامة 32019)
حدیث نمبر: 33502
٣٣٥٠٢ - حدثنا حفص عن أبي طلق عن أبيه قال: أدركت الحملاء في زمان علي وعثمان لا يورثون (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابو طلق کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے زمانے میں میں نے دارالکفر سے لائے جانے والے بچوں کو دیکھا کہ ان کو وارث نہیں بنایا جاتا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33502
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33502، ترقيم محمد عوامة 32020)
حدیث نمبر: 33503
٣٣٥٠٣ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن وابن سيرين قالا: ما يورث (الحميل) (١) إلا ببينة.
مولانا محمد اویس سرور
ہشام روایت کرتے ہیں کہ حسن اور ابن سیرین فرماتے ہیں کہ دارالکفر سے لائے جانے والے بچوں کو گواہوں کے بغیر وارث نہیں بنایا جاسکتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33503
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33503، ترقيم محمد عوامة 32021)
حدیث نمبر: 33504
٣٣٥٠٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا علي بن (مبارك) (١) عن يحيى بن أبي كثير عن ⦗٣٤٤⦘ محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان أن عمر كتب: (٢) لا يورث بولادة الشرك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
محمد بن عبد الرحمن بن ثوبان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے لکھا تھا کہ مشرکین کے بچوں کو وارث نہ بنایا جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33504
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33504، ترقيم محمد عوامة 32022)
حدیث نمبر: 33505
٣٣٥٠٥ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا (مجالد) (١) عن الشعبي قال: كتب إلى شريح أن لا يورث حميل إلا ببينة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت شریح کو لکھا کہ دارالکفر سے لائے جانے والے بچوں کو بغیر گواہوں کے وارث نہ بنایا جائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33505
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33505، ترقيم محمد عوامة 32023)
حدیث نمبر: 33506
٣٣٥٠٦ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون قال: ذكر لمحمد أن عمر بن عبد العزيز كتب في الحملاء: لا يورثون إلا بشهادة الشهود، قال: فقال محمد: قد توارث المهاجرون والأنصار بنسبهم الذي كان في الجاهلية، فأنا أنكر أن يكون عمر كتب بهذا.
مولانا محمد اویس سرور
ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد رحمہ اللہ سے ذکر کیا گیا کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمہ اللہ نے دارالکفر سے لائے جانے والے بچوں کے متعلق لکھا ہے کہ ان کو گواہوں کی گواہی کے بغیر وارث نہیں بنایا جائے گا، اس پر انہوں نے فرمایا کہ مہاجرین اور انصار کو جاہلیت کے نسب کی بنیاد پر وارث بنایا گیا تھا، اس لئے میں تسلیم نہیں کرتا کہ انہوں نے یہ بات لکھی ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33506
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33506، ترقيم محمد عوامة 32024)
حدیث نمبر: 33507
٣٣٥٠٧ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يتوارثون بالأرحام التي يتواصلون بها.
مولانا محمد اویس سرور
مغیرہ روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا کہ لوگوں کو ان رشتہ داریوں کی بنیاد پر وارث بنایا جاتا تھا جن کے ذریعے وہ صلہ رحمی کیا کرتے ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33507
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33507، ترقيم محمد عوامة 32025)
حدیث نمبر: 33508
٣٣٥٠٨ - حدثنا جرير عن الأعمش عن إياس بن عباس (عن) (١) شيخ من قومه أن أبا سليمان (غرق) (٢) أخ له (يقال) (٣) له: راشد، فاختصم فيه بنو زبيد وبنو أسد فارتفعوا إلى مسروق، فقال مسروق لبني أسد: (أتشهدون) (٤) أنه كان يحرم (منه) (٥) ما يحرم الأخ من أخته، فشهدوا بذلك، فأعطى أبا سليمان ميراثه.
مولانا محمد اویس سرور
ایاس بن عباس اپنی قوم کے ایک بزرگ کے واسطے سے روایت کرتے ہیں کہ ابو سلیمان کا ایک بھائی جس کا نام راشد تھا فوت ہوگیا، چناچہ اس کے بارے میں بنو زبید اور بنو اسد کے درمیان جھگڑا ہوا، انہوں نے یہ بات حضرت مسروق تک پہنچائی تو حضرت مسروق نے بنو اسد سے کہا : کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ بھائی اور بہن کے درمیان جو چیزیں حرام ہیں وہ ان کے درمیان بھی حرام تھیں ؟ انہوں نے اس بات کی گواہی دی تو آپ نے ابو سلیمان کو ان کی میراث د ی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33508
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33508، ترقيم محمد عوامة 32026)
حدیث نمبر: 33509
٣٣٥٠٩ - حدثنا وكيع قال: سمعت الأعمش قال: كان أبي حميلًا فمات أخوه، فورثه مسروق منه.
مولانا محمد اویس سرور
وکیع فرماتے ہیں کہ میں نے اعمش سے یہ بات سنی کہ آپ نے فرمایا کہ میرے والد بچپن میں دارالکفر سے لائے گئے تھے، پھر ان کے بھائی فوت ہوئے تو حضرت مسروق نے ان کو ان کے بھائی کا وارث بنایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33509
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33509، ترقيم محمد عوامة 32027)
حدیث نمبر: 33510
٣٣٥١٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: قال عمر: كل نسب (يتواصل) (١) عليه في الإسلام فهو وارث موروث (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہر وہ نسب جس کی بنیاد پر اسلام میں صلہ رحمی کی جاتی ہے اس کی بنیاد پر لوگ وارث ہوں گے اور اسی بنیاد پر دوسروں کو ان کا وارث بنایا جائے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33510
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33510، ترقيم محمد عوامة 32028)
حدیث نمبر: 33511
٣٣٥١١ - حدثنا ابن إدريس عن أشعث عن الشعبي قال: إذا كان نسبًا معروفًا موصولًا ورث -يعني الحميل.
مولانا محمد اویس سرور
اشعث روایت کرتے ہیں کہ حضرت شعبی نے فرمایا کہ جب دارالکفر سے لائے جانے والے بچوں کا نسب معروف ہو اور اس کی بنیاد پر تعلقات رکھے جاتے ہوں تو وہ وارث ہوں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33511
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33511، ترقيم محمد عوامة 32029)
حدیث نمبر: 33512
٣٣٥١٢ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادًا عن الحميل فقالا: لا يرث إلا ببينة.
مولانا محمد اویس سرور
شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حمّاد رحمہ اللہ سے دارالکفر سے لائے جانے والے بچوں کے متعلق پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ وہ گواہی کے بغیر وارث نہیں ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33512
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33512، ترقيم محمد عوامة 32030)
حدیث نمبر: 33513
٣٣٥١٣ - حدثنا عبد الرحيم بن عبد الرحمن المحاربي قال: ثنا زائدة بن قدامة قال: ثنا أشعث بن أبي الشعثاء قال: أقرت امرأة من (١) محارب (جليبة) (٢) بنسب أخ لها (جليب) (٣) فورثه (عبد الرحمن) (٤) بن عتبة من أخته.
مولانا محمد اویس سرور
اشعث بن ابو الشعشاء فرماتے ہیں کہ قبیلہ محارب کی ایک عورت نے جو بچپن میں دارالکفر سے لائی گئی تھی اپنے ایک بھائی کے نسب کا اقرار کیا جو دارالکفر سے لایا گیا تھا چناچہ حضرت عبد الرحمن بن عتبہ نے اس بھائی کو اس کی بہن کا وارث بنایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33513
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33513، ترقيم محمد عوامة 32031)
حدیث نمبر: 33514
٣٣٥١٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا الحكم بن عطية قال: سألت الحسن عن الحميل يقيم البينة أنه أخوه، قال: يرثه في كتاب اللَّه: ﴿(وَأُولُو) (١) الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَى بِبَعْضٍ فِي كِتَابِ اللَّهِ﴾ [الأنفال: ٧٥].
مولانا محمد اویس سرور
حکم بن عطیہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن سے اس بچے کے بارے میں سوال کیا جو اس بات پر گواہی لے آئے کہ وہ مرنے والے کا بھائی ہے آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے فیصلے کے مطابق وہ اس کا وارث ہوگا، اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں { وَأُولُوا الأَرْحَامِ بَعْضُہُمْ أَوْلَی بِبَعْضٍ فِی کِتَابِ اللہِ }۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33514
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33514، ترقيم محمد عوامة 32032)