کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: ان تین آدمیوں کا بیان جو اکٹھے ڈوب جائیں اور ان کی ماں زندہ ہو، کہ اس کو ان کی میراث کا کتنا حصّہ ملے گا
حدیث نمبر: 33485
٣٣٤٨٥ - حدثنا حفص عن أشعث عن جهم عن إبراهيم أن عليًا ورث ثلاثة غرقوا في سفينة بعضهم من بعض وأمهم حية، فورث أمهم السدس من صلب كل واحد منهم، ثم ورثها الثلث مما ورث كل واحد من صاحبه، وجعل ما بقي للعصبة (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے تین آدمیوں کو جو کشتی میں سفر کرتے ہوئے ڈوب گئے تھے ، ایک دوسرے کا وارث بنایا جبکہ ان کی ماں زندہ تھی، اور ان کی ماں کو ہر ایک میں سے چھٹے حصّے کا وارث بنایا، پھر وراثت کا جو مال ان بھائیوں میں سے ہر ایک کو دوسرے سے دلایا اس میں سے ایک تہائی مال ماں کو دے دیا، اور باقی مال عصبہ کو دے دیا،
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33485
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): ضعيف منقطع؛ أشعث ضعيف، وإبراهيم لم يدرك عليًا.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33485، ترقيم محمد عوامة 32004)