کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کا بیان جبکہ وہ مرتے ہوئے اپنی ماں اور ماں شریک بھائی کو چھوڑ جائے
حدیث نمبر: 33465
٣٣٤٦٥ - (١) حدثنا وكيع عن سفيان عمن سمع الشعبي عن علي وعبد اللَّه أنهما قالا في ابن ملاعنة مات وترك أمه وأخاه لأمه، قال: كان علي يقول: للأم ⦗٣٣٦⦘ الثلث، وللأخ السدس، ويرد ما بقي عليهما الثلثان والثلث، وكان ابن مسعود يقول: للأم الثلث، وللأخ السدس، ويرد ما بقي على الأم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
شعبی روایت کرتے ہیں کہ لعان کرنے والی عورت کا جو بیٹا مرتے ہوئے اپنی ماں اور ماں شریک بھائی کو چھوڑ جائے اس کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اس کی ماں کو ایک تہائی مال دیا جائے گا۔ اور اس کے بھائی کو مال کا چھٹا حصّہ دیا جائے گا، اور بقیہ مال بھی ” ردّ “ کے طریقہ پر ان کی طرف لوٹا دیا جائے گا، اس طرح ان کا حصّہ دو تہائی اور ایک تہائی ہوجائے گا، اور حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ ماں کو ایک تہائی مال اور بھائی کو مال کا چھٹا حصّہ دیا جائے گا اور باقی مال ماں پر لوٹا دیا جائے گا، حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ تمام حضرات کے قول کے مطابق چھ حصّوں سے نکالا جائے گا۔
حدیث نمبر: 33466
٣٣٤٦٦ - قال أبو بكر: فهذه من قولهم جميعا تصير من ستة.