کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والی عورت کے لئے ایک تہائی مال ہے اور بقیہ مال بیت المال میں رکھا جائے گا
حدیث نمبر: 33451
٣٣٤٥١ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا سعيد عن قتادة عن علي وزيد في ابن الملاعنة قالا: الثلث لأمه، وما بقي في بيت المال (١).
مولانا محمد اویس سرور
قتادہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ لعان کرنے والی عورت کے بیٹے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ایک تہائی مال اس کی ماں کے لئے ہے اور بقیہ مال بیت المال میں رکھا جائے گا۔
حدیث نمبر: 33452
٣٣٤٥٢ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن الزهري (قال) (١): ترثه ميراثها، وبقيته في بيت المال.
مولانا محمد اویس سرور
اوزاعی روایت کرتے ہیں کہ حضرت زہری نے فرمایا کہ لعان کرنے والی اپنے بیٹے سے اپنے حصّہ کی وارث ہوگی اور باقی مال بیت المال میں رکھا جائے گا۔
حدیث نمبر: 33453
٣٣٤٥٣ - حدثنا معن بن عيسى عن مالك بن أنس عن عروة في ابن الملاعنة وولد الزنا: إذا مات ورثته أمه حقها في كتاب اللَّه، وإخوته لأمه حقوقهم، وكان ما بقي للمسلمين.
مولانا محمد اویس سرور
مالک بن انس حضرت عروہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب لعان کرنے والی عورت کا بیٹا اور ولد الزنا مرجائیں تو ان کی ماں ان سے اپنے اس حق کی وارث ہوگی جو کتا باللہ میں بیان کیا گیا ہے، اور اس کے ماں شریک بھائی اپنے حقوق کے وارث ہوں گے، اور باقی مال مسلمانوں کے لئے ہے۔
حدیث نمبر: 33454
٣٣٤٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: ثنا (١) عيسى (عن) (٢) مالك أنه بلغه عن سليمان ابن يسار مثلُ ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک فرماتے ہیں کہ مجھے سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے بھی یہی بات پہنچی ہے۔