کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ جب مختلف دادیاں جمع ہو جائیں تو مال ان میں سے سب سے قریب کی دادی کو ملے گا
حدیث نمبر: 33418
٣٣٤١٨ - حدثنا ابن عيينة عن أبي الزناد سمعت خارجة بن زيد وسليمان بن يسار وطلحة بن عبد اللَّه بن (عوف) (١) يقولون: إذا كانت الجدة التي من قبل الأم أقرب فهي أحق به.
مولانا محمد اویس سرور
ابو الزناد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت خارجہ بن زید، سلیمان بن یسار اور طلحہ بن عبد اللہ بن عوف s کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب ماں کی جانب کی دادی زیادہ قریب ہو تو وہی میراث کی زیادہ حق دار ہے۔
حدیث نمبر: 33419
٣٣٤١٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا بشير عن عبد اللَّه بن ذكوان عن خارجة بن زيد قال: إذا كانت الجدة من قبل الأم أقعد من الجدة (التي) (١) من قبل الأب كان السدس لها، وإذا كانت الجدة من قبل (الأب) (٢) أقعد من الجدة من قبل الأم كان (السدس بينهما) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
عبد اللہ بن ذکوان نقل فرماتے ہیں کہ حضرت خارجہ بن زید رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جب ماں کی جانب کی دادی باپ کی جانب کی دادی سے زیادہ قریب ہو تو مال کا چھٹا حصّہ اسی کو ملے گا، اور جب باپ کی جانب کی دادی ماں کی جانب کی دادی سے قریب ہو تو مال کا چھٹا حصّہ ان دونوں کے درمیان تقسیم ہوگا۔
حدیث نمبر: 33420
٣٣٤٢٠ - [حدثنا وكيع (حدثنا) (١) (فطر) (٢) عن شيخ من أهل المدينة عن خارجة بن زيد عن زيد بن ثابت قال: إذا كانت الجدة من قبل الأم (أقعد) (٣) من ⦗٣٢٧⦘ الجدة من قبل الأب كان لها السدس، وإذا كانت الجدة من قبل الأم (هي) (٤) أقعد من الجدة من قبل (الأب) (٥) كان السدس بينهما] (٦) (٧).
مولانا محمد اویس سرور
خارجہ بن زید حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ جب ماں کی جانب کی دادی باپ کی جانب کی دادی سے زیادہ قریب ہو تو مال کا چھٹا حصّہ اسی کو ملے گا، اور جب باپ کی جانب کی دادی ماں کی جانب کی دادی سے قریب ہو تو مال کا چھٹا حصّہ ان دونوں کے درمیان تقسیم ہوگا۔
حدیث نمبر: 33421
٣٣٤٢١ - حدثنا حفص بن غياث عن أشعث عن الشعبي عن علي وزيد (قالا) (١) في الجدات: السهم لذوي (القربى منهن) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
شعبی روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ نے دادیوں کے بارے میں فرمایا کہ ان میں سے زیادہ قریب کی دادی کو حصّہ ملے گا۔
حدیث نمبر: 33422
٣٣٤٢٢ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن خالد عن محمد قال: الجدتان أيهما أقرب فلها الميراث.
مولانا محمد اویس سرور
خالد محمد رحمہ اللہ کا ارشاد نقل فرماتے ہیں کہ دو دادیوں میں سے جو زیادہ رشتے میں قریب ہو اسی کو میراث ملے گی۔
حدیث نمبر: 33423
٣٣٤٢٣ - حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن عمار مولى بني هاشم عن زيد ابن ثابت في الجدات إذا كانت الجدة أقرب (فهي) (١) أحق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
عمار مولیٰ بنی ہاشم حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ جب کوئی دادی دوسروں سے زیادہ قریب ہو تو وہی مال کی زیادہ حق دار ہے۔