کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس عورت کا بیان جو اپنی حقیقی بہن اور اپنے دادا کو چھوڑ جائے
حدیث نمبر: 33373
٣٣٣٧٣ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في امرأة تركت [(١) أختها لأبيها وأمها، وجدها، فلأختها لأبيها وأمها النصف (٢) في قول علي وعبد اللَّه، وكان زيد يعطي الأخت الثلث والجد الثلثين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ عورت جو اپنی حقیقی بہن اور اپنے دادا کو چھوڑ جائے تو اس کی حقیقی بہن کے لئے نصف مال ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق ، اور حضرت زید رضی اللہ عنہ بہن کو ایک تہائی مال اور دادا کو دو تہائی مال عطا فرمایا کرتے تھے۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے قول میں دو حصّوں سے نکلے گا اور حضرت زید رضی اللہ عنہ کے قول میں تین حصّوں سے نکلے گا۔
حدیث نمبر: 33374
٣٣٣٧٤ - قال أبو بكر: فهذه في قول علي وعبد اللَّه من سهمين، وفي قول زيد من ثلاثة أسهم.