کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس آدمی کا بیان جو حقیقی بھائی یا بہن اور دادا کو چھوڑ کر مرے
حدیث نمبر: 33331
٣٣٣٣١ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم عن عبد اللَّه في أخت وجد النصف والنصف (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ بہن اور دادا کے مسئلے میں دونوں کو آدھا آدھا ملے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33331
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33331، ترقيم محمد عوامة 31881)
حدیث نمبر: 33332
٣٣٣٣٢ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في رجل ترك (جده) (١) وأخاه لأبيه وأمه، فللجد النصف، ولأخيه النصف في قول علي وعبد اللَّه وزيد، قالوا في رجل ترك (جده) (٢) وإخوته لأبيه وأمه: فللجد الثلث وللإخوة الثلثان في قولهم جميعًا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
فضیل ابراہیم سے اس مسئلے کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی اپنے دادا اور حقیقی بھائی کو چھوڑ جائے، کہ دادا اور بھائی دونوں حضرت علی، عبد اللہ اور زید رضی اللہ عنہ م کے اقوال کے مطابق آدھے آدھے مال کے مستحق ہوں گے، اور اس آدمی کے بارے میں جو دادا اور دو حقیقی بھائی چھوڑ جائے یہ حضرات فرماتے ہیں کہ دادا کے لئے ایک تہائی مال اور بھائیوں کے لئے دو تہائی مال ہوگا۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ دو حصّوں سے نکلے گا اس صورت میں جبکہ ورثاء میں بہن یا بھائی اور دادا ہوں، تو دادا کے لئے آدھا مال ہے، اور بہن یا بھائی کے لئے بھی آدھا مال ہے، اور اگر وارث ( ایک کی بجائے) دو بھائی ہوں تو دادا کے لئے ایک تہائی مال اور دونوں بھائیوں کے لئے دو تہائی مال ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33332
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33332، ترقيم محمد عوامة 31882)
حدیث نمبر: 33333
٣٣٣٣٣ - قال أبو بكر: فهذه من (سهمين) (١) إذا كانت أخت أو أخ وجد، فللجد النصف وللأخت أو الأخ النصف، وإن كانا أخوين فللجد الثلث وللأخوين الثلثان.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33333
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33333، ترقيم محمد عوامة ---)