کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان عورتوں کا بیان جو وارث بنتی ہیں، اور یہ کہ وہ کتنی ہیں؟
حدیث نمبر: 33293
٣٣٢٩٣ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل بن عمرو قال: قال إبراهيم: يرث من النساء ستة نسوة: الابنة وابنة الابن والأم والجدة والأخت (والمرأة) (١)، ويرث النساءُ من الرجال سبعة نفر: (ترث) (٢) أباها، وابنها، وابن ابنها وأخاها، وزوجها، وجدها، (وترث) (٣) من ابن ابنتها (سدسًا) (٤) إلا أن يكون له عصبة غيرها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضیل بن عمرو فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا کہ چھ عورتیں وارث بنتی ہیں : بیٹی، پوتی، ماں، دادی، بہن اور بیوی، اور یہ سات آدمیوں کی وارث بنتی ہیں : باپ، بیٹا، پوتا، بھائی، شوہر، اور دادا، اور یہ اپنی بیٹی سے چھٹے حصّے کی وارث ہوتی ہے ، مگر یہ کہ اس کا کوئی عصبہ موجودہو۔
حدیث نمبر: 33294
٣٣٢٩٤ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا مندل عن الأعمش عن إبراهيم قال: يرث الرجل ستة نسوة: ابنته، وابنة ابنه، وأمه، وجدته، وأخته، وزوجته، وترث المرأة سبعة (نفر) (١): ابنها، وابن ابنها، وأباها، وجدها، وزوجها، وأخاها، (ترث) (٢) من ابن ابنتها سدسًا، ولا يرث هو منها شيئًا في قولهم كلهم.
مولانا محمد اویس سرور
اعمش روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نے فرمایا کہ مرد کی وارث بننے والی عورتیں چھ ہیں : بیٹی، پوتی، ماں ، دادی، بہن اور بیوی، اور عورت سات آدمیوں کی وارث بنتی ہے : بیٹا، پوتا، باپ، دادا، شوہر اور بھائی، اور یہ اپنے پوتے سے چھٹے حصّے کی وارث بنتی ہے، اور پوتا ان سے کسی چیز کا وارث نہیں ہوتا تمام حضرات کے قول کے مطابق۔
حدیث نمبر: 33295
٣٣٢٩٥ - حدثنا وكيع عن شعبة عن النعمان بن سالم قال: سألت ابن عمر عن ابن ابنة. . . . (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
نعمان بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پوتے کے بارے میں دریافت کیا کہ آپ اس آدمی کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو اپنے بھانجے کو چھوڑ جائے ؟ کیا وہ اس کا وارث ہوگا ؟ فرمایا ! نہیں۔