کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس عورت کا بیان جو اپنی بیٹی ، پوتی اور اپنی ماں چھوڑ کر مرے اور اس کا کوئی عصبہ نہ ہو
حدیث نمبر: 33292
٣٣٢٩٢ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل قال: قال إبراهيم في امرأة تركت ابنتها وابنة ابنها وأمها ولا عصبة لها: فلابنتها ثلاثة أخماس، ولابنة ابنها خمس، ولأمها خمس في قضاء علي، وقضى فيها عبد اللَّه أنها من أربعة وعشرين سهما، فلابنة الابن من ذلك السدس أربعة أسهم، وللأم ربع ما بقي خمسة أسهم، وللابنة ثلاثة أرباع عشرين، خمسة عشر سهمًا، وقضى فيها زيد للابنة النصف ولابنة الابن السدس، وللأم السدس، وما بقي ففي بيت المال إذا لم يكن ولاء ولا عصبة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضیل فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے اس عورت کے بارے میں فرمایا جو اپنی بیٹی ، پوتی اور ماں چھوڑ جائے اور اس کا کوئی عصبہ نہ ہو کہ اس کی بیٹی کے لئے مال کے پانچ حصّوں میں سے تین حصّے اور اس کی پوتی کے لئے مال کا پانچواں حصّہ اور اس کی ماں کے لئے بھی پانچواں حصّہ ہے، یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فیصلہ ہے، اور اس بارے میں حضر ت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ یہ مسئلہ چوبیس حصّوں سے نکلے گا، پوتی کے لئے چھٹا حصّہ یعنی کل چار حصّے، ماں کے لئے باقی مال کا چوتھا حصّہ یعنی کل پانچ حصّے اور بیٹی کے لئے بیس حصّوں کا تین چوتھائی یعنی کل پندرہ حصّے ہوں گے، اور اس بارے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ بیٹی کے لئے آدھا مال ہے ، اور پوتی کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ، اور ماں کے لئے بھی چھٹا حصّہ ہے ، اور باقی مال بیت المال کے لئے ہے جبکہ نہ کوئی ولی ہو اور نہ کوئی عصبہ موجود ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33292
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33292، ترقيم محمد عوامة 31845)